aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daabte"
بھاگے تھے ہم بہت سو اسی کی سزا ہے یہو کر اسیر دابتے ہیں راہزن کے پاؤں
ہوا کی شرط ہم کیوں مانتے کیوں اس طرح دبتےہمیں گر سانس لینے کی یہ بیماری نہیں ہوتی
اے فلک ہم کہیں دبتے ہیں ترے جوروں سےہم اٹھائے ہوئے اک بت کی جفا بیٹھے ہیں
سخت جاں ہیں تری تلوار سے کیا خوف ہمیںسختیٔ مرگ سے دبتے نہیں آہن کیسا
دفن ہو کر بھی کہیں دبتے ہیں ارمان حسیںبن کے گل سینۂ گلشن پہ ابھر جاتے ہیں
آڑ میں ان کی فلک بچ بچ گیاورنہ دبتے ہیں جواں کب پیر سے
دل کے جذبات دبائے نہیں دبتے زہراؔچڑھتا دریا کہیں روکے سے رکا کرتا ہے
کیوں دابتے ہیں ہونٹھ وہ دانتوں میں بار بارکیا تیغ لب کو آب گہر میں بجھائیں گے
یہ مرے ہی نہ آنے کا سب ہے اثر کہ رقیبوں سے دبتے ہو آٹھ پہرمرے حال پہ چشم کرم جو رہے کوئی آپ سے آنکھ ملا نہ سکے
بادشہ سے بھی نہیں دبتے تھےتھا لڑکپن کا زمانا اچھا
شور سینوں میں اٹھ اٹھ کے دبتے رہے دل جگر دور گردوں میں کھپتے رہےہاتھ کتنے تھے یاں جو قلم ہو گئے ساز کیا کیا تھے جو بے صدا ہو گئے
بام مینا سے ماہتاب اترےدست ساقی میں آفتاب آئے
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوںمیں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا
دست فلک میں گردش تقدیر تو نہیںدست فلک میں گردش ایام ہی تو ہے
میں کسی کے دست طلب میں ہوں تو کسی کے حرف دعا میں ہوںمیں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے
سینکڑوں طوفان لفظوں میں دبے تھے زیر لبایک پتھر تھا خموشی کا کہ جو ہٹتا نہ تھا
میں کھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں پیارےتو دبے پاؤں کبھی آ کے چرا لے مجھ کو
سوال وصل پر ان کو عدو کا خوف ہے اتنادبے ہونٹوں سے دیتے ہیں جواب آہستہ آہستہ
دامن اس کا جو ہے دراز تو ہودست عاشق رسا نہیں ہوتا
عشق میں الجھنیں پہلے ہی کم نہ تھیں اور پیدا نیا درد سر کر لیالوگ ڈرتے ہیں قاتل کی پرچھائیں سے ہم نے قاتل کے دل میں بھی گھر کر لیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books