aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dabbaa"
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
دبا کے قبر میں سب چل دیئے دعا نہ سلامذرا سی دیر میں کیا ہو گیا زمانے کو
اجنبی خواہشیں سینے میں دبا بھی نہ سکوںایسے ضدی ہیں پرندے کہ اڑا بھی نہ سکوں
وہی خط کہ جس پہ جگہ جگہ دو مہکتے ہونٹوں کے چاند تھےکسی بھولے بسرے سے طاق پر تہ گرد ہوگا دبا ہوا
دل کا وہ حال ہوا ہے غم دوراں کے تلےجیسے اک لاش چٹانوں میں دبا دی جائے
یا وہ صورت خود جہان رنگ و بو محکوم تھایا یہ عالم اپنے سائے سے دبا جاتا ہوں میں
دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکاکم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں
دبا رکھا ہے اس کو زخمہ ور کی تیز دستی نےبہت نیچے سروں میں ہے ابھی یورپ کا واویلا
سلیس شستہ مرصع نفیس نرم رواںدبا کے دانتوں میں آنچل غزل اٹھائی گئی
دبا تھا پھول کوئی میز پوش کے نیچےگرج رہی تھی بہت پیچوان کی خوشبو
سبزۂ خط سے ترا کاکل سرکش نہ دبایہ زمرد بھی حریف دم افعی نہ ہوا
برف میں دبا مکھن موت ریل اور رکشازندگی خوشی رکشا ریل موٹریں ڈولی
ہمارا حق دبا رکھا ہے جس نےسنا ہے حج کو جانا چاہتا ہے
قرض تو تیرا وہ چکا دے گالیکن احسان میں دبا دے گا
سسکیوں کو دبا کے رویا ہوںاپنے آنسو چھپا کے رویا ہوں
اسی کے دم سے تھا روشن سپاہ شب کا علموہ چاند جس کو زمیں میں دبا دیا گیا ہے
یہ ایک دکھ ہی دبا رہ گیا ہے آنکھوں میںوہ ایک مصرع جسے شعر کر نہیں پائے
دبا جس سے اسی پتھر میں ڈھل کربکے چہرے سر بازار میرے
منزل عشق سے گزر بے خود و مست و بے خبرچوٹ لگے تو اف نہ کر دل کو دبا کے بھول جا
میں ڈرا نہیں میں دبا نہیں میں جھکا نہیں میں بکا نہیںمگر اہل بزم میں کوئی بھی تو ادا شناس وفا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books