aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "devar"
کسے نصیب کہ بے پیرہن اسے دیکھےکبھی کبھی در و دیوار گھر کے دیکھتے ہیں
میں اپنی راہ میں دیوار بن کے بیٹھا ہوںاگر وہ آیا تو کس راستے سے آئے گا
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
رخنوں سے دیوار چمن کے منہ کو لے ہے چھپا یعنیان سوراخوں کے ٹک رہنے کو سو کا نظارہ جانے ہے
شور برپا ہے خانۂ دل میںکوئی دیوار سی گری ہے ابھی
دیوار جانتا تھا جسے میں وہ دھول تھیاب مجھ کو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی
گریہ چاہے ہے خرابی مرے کاشانے کیدر و دیوار سے ٹپکے ہے بیاباں ہونا
اس خانۂ ہستی سے گزر جاؤں گا بے لوثسایہ ہوں فقط نقش بہ دیوار نہیں ہوں
بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیےکوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو
وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہےڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر
کچھ آ گئی داور محشر سے ہے امید مجھےکچھ آپ نے مرے کہنے کا اعتبار کیا
پتھروں میں بھی زباں ہوتی ہے دل ہوتے ہیںاپنے گھر کے در و دیوار سجا کر دیکھو
اک دیوار پہ چاند ٹکا تھامیں یہ سمجھا تم بیٹھے ہو
ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجومکہہ سکے جو دل کی حالت وہ لب گویا نہیں
جنوں سے کند کیا ہے سو اس کے حسن کا کیلمرے سوا کسی دیوار پر لگے گا نہیں
یوں تو قدم قدم پہ ہے دیوار سامنےکوئی نہ ہو تو خود سے الجھ جانا چاہئے
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھےمیں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
روگ ایسے بھی غم یار سے لگ جاتے ہیںدر سے اٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں
بس اک لکیر کھینچ گیا درمیان میںدیوار راستے میں بنا کر نہیں گیا
تیرا پیمان وفا راہ کی دیوار بناورنہ سوچا تھا کہ جب چاہوں گا مر جاؤں گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books