aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "dirham"
کھوٹے داموں میں یہ بھی کیا ٹھہرادرہم داغ کا رواج نہیں
کوئی دینار نہ درہم نہ ریال اچھا ہےجو ضرورت میں ہو موجود وہ مال اچھا ہے
ہم نے مدت سے الٹ رکھا ہے کاسہ اپنادست دادار ترے درہم و دینار پہ خاک
اک طشت میں رکھی ہوئی فرمان روائیاک طشت میں ہیں درہم و دینار سپاہی
کہاں گئے وہ خدایان درہم و دینارکہ اک دفینۂ دشت بلا کو جاتا ہوں
درہمی آ گئی مزاجوں میںآخر ان گیسوان درہم سے
آنکھ کے لڑتے تری آشوب سا برپا ہوازلف کے درہم ہوئے اک جمع برہم ہو گیا
دولت عشق سے ہم کام چلاتے تھے میاںبس یہی درہم و دینار ہوا کرتے تھے
سچ تو یہ ہے کہ مرے پاس ہی درہم کم ہیںورنہ اس شہر میں اس درجہ گرانی بھی نہیں
سوچا تھا تم نے درہم و دینار دیں گے لوگسر کاٹ دیں گے پھر تمہیں دستار دیں گے لوگ
ادھر دینار و درہم اور ادھر تیرا پھٹا دامنمرے یوسف تجھی سے گرمئ بازار باقی ہے
پی کے سوچا کہ خریدیں گے غم دنیا بھیطے ہوئے دام تو درہم بھی نہیں ساتھ اپنے
آ داغ محبت کے سانچے میں تجھے ڈھالوںخاتم سے میں کہتا ہوں درہم سے نہیں کہتا
بارگاہ درہم و دینار ہےہر کوئی مسکین صورت ہے یہاں
ہم سخی درہم و دینار لئے پھرتے ہیںشہر نادار میں اب کوئی سوالی بھی نہیں
خواہش تخت نہ اب درہم و دینار کی گونجوادیٔ چشم میں ہے حسرت دیدار کی گونج
آپ کیا درہم و دینار لیے پھرتے ہیںہم تو ٹھکرا بھی چکے تخت سلیمانی تک
پلا دے اپنے ہاتھوں سے ذرا اک جام اے ساقیترے میکش در و دیوار و درہم چھوڑ آئے ہیں
درہم و دینار کے ہم راہ اکثر بیشترجان کا بھی دے چکے ہیں لوگ نذرانہ ابھی
متاع درہم و دینار پر نہیں موقوفمیں سو گیا تو مرے خواب تک چرائے گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books