aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "duur"
ہے اسے دور کا سفر در پیشہم سنبھالے نہیں سنبھلتے ہیں
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گاوقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
اتنے خائف کیوں رہتے ہوہر آہٹ سے ڈر جاتے ہو
جدائیاں تو مقدر ہیں پھر بھی جان سفرکچھ اور دور ذرا ساتھ چل کے دیکھتے ہیں
میرے سب طنز بے اثر ہی رہےتم بہت دور جا چکی ہو کیا
وہ ایک ہی چہرہ تو نہیں سارے جہاں میںجو دور ہے وہ دل سے اتر کیوں نہیں جاتا
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
چراغوں کو آنکھوں میں محفوظ رکھنابڑی دور تک رات ہی رات ہوگی
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
عجیب دکھ ہے ہم اس کے ہو کر بھی اس کو چھونے سے ڈر رہے ہیںعجیب دکھ ہے ہمارے حصے کی آگ اوروں میں بٹ رہی ہے
زندگی کے سفر میں بہت دور تک جب کوئی دوست آیا نہ ہم کو نظرہم نے گھبرا کے تنہائیوں سے صباؔ ایک دشمن کو خود ہم سفر کر لیا
گرا دیا ہے تو ساحل پہ انتظار نہ کراگر وہ ڈوب گیا ہے تو دور نکلے گا
دور رہ کر نہ کرو بات قریب آ جاؤیاد رہ جائے گی یہ رات قریب آ جاؤ
اچھا تمہارے شہر کا دستور ہو گیاجس کو گلے لگا لیا وہ دور ہو گیا
دور تک کوئی ستارہ ہے نہ کوئی جگنومرگ امید کے آثار نظر آتے ہیں
جڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میںدور سے لوگ ثمر بار سمجھتے ہیں مجھے
غم ہو کہ خوشی دونوں کچھ دور کے ساتھی ہیںپھر رستہ ہی رستہ ہے ہنسنا ہے نہ رونا ہے
دور کے چاند کو ڈھونڈو نہ کسی آنچل میںیہ اجالا نہیں آنگن میں سمانے والا
ترے پہلو میں کیوں ہوتا ہے محسوسکہ تجھ سے دور ہوتا جا رہا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books