aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ehsaan-faraamoshii"
کم نگاہی بھی ہے خاموشی بھی روپوشی بھیکتنی معصوم ہے احسان فراموشی بھی
ہم رنج بھی پانے پر ممنون ہی ہوتے ہیںہم سے تو نہیں ممکن احسان فراموشی
درد دل تو نے مصیبت میں سدا ساتھ دیابھول جانا تجھے احسان فراموشی ہے
اتنا احسان فراموش نہیںبے وفائی کا صلہ بھی دوں گا
لاکھ احسان کروں نام نہیں ہوتا ہےکتنا احسان فراموش بشر لگتا ہے
شکر انوارؔ جفاؤں پہ نہ کیوں کر کیجیےکیونکہ شکوہ ہو تو احسان فراموشی ہو
آپ احسان کے انداز تو سیکھیں پہلےفطرت عشق بھی احسان فراموش نہیں
کتنے احسان فراموش ہیں دنیا والےجن پہ احسان کرو وہ ہی دغا کرتے ہیں
ان سے امید وفا بھی تو نہیں کر سکتےوہ تو احسان فراموش نظر آتے ہیں
کیوں الجھتا ہے ان احسان فراموشوں سےاو شفقؔ کیا ہوا ہے یار تو پاگل تو نہیں
میں بہت دشوار ہوں آسان کر دیجے مجھےفتح کر لیجے مجھے حیران کر دیجے مجھے
ہے تحیر زدہ اس شہر میں خاموشی بھیکہ سنائی نہیں دیتی کوئی سرگوشی بھی
اپنی ہستی کا بھی احساس نہیں ہے جیسےخود فراموشیٔ وحشت کبھی ایسی تو نہ تھی
مجھ پہ رسوائی کا الزام لگایا گیا ہےتیر سینے پہ نہیں دل پہ چلایا گیا ہے
خود فراموشی نے احساس دلایا اکثردل کے زخموں کو ہوا دے کے سکھائے رکھیں
ہمیں ہیں در حقیقت اپنے قاریہمیں تک بات پہنچے گی ہماری
عشق کیا ہے خود فراموشی مسلسل اضطرابحسن کیا ہے جلوہ آرائی بہ انداز حجاب
ہر ظلم ترا یاد ہے بھولا تو نہیں ہوںاے وعدہ فراموش میں تجھ سا تو نہیں ہوں
عارض روشن پہ جب زلفیں پریشاں ہو گئیںکفر کی گمراہیاں ہم رنگ ایماں ہو گئیں
حرص و ہوس کے آگے نہ کچھ بھی دکھائی دےانسان اپنے قد سے بھی چھوٹا دکھائی دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books