aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "frd"
گریہ کناں کی فرد میں اپنا نہیں ہے نامہم گریہ کن ازل کے ہیں گریہ کیے بغیر
بدن چرا کے وہ چلتا ہے مجھ سے شیشہ بدناسے یہ ڈر ہے کہ میں توڑ پھوڑ دوں گا اسے
فرد عمل سیاہ کئے جا رہا ہوں میںرحمت کو بے پناہ کئے جا رہا ہوں میں
جہاں تنہائیاں سر پھوڑ کے سو جاتی ہیںان مکانوں میں عجب لوگ رہا کرتے تھے
میرا سر حاضر ہے لیکن میرا منصف دیکھ لےکر رہا ہے میری فرد جرم کو تحریر کون
آخر ہم ہی مجرم ٹھہرے جانے کن کن جرموں کےفرد عمل تھی جانے کس کی نام ہمارا لکھا تھا
فرد کی نہیں ہے یہ بات ہے قبیلے کیگر کے پھر سنبھلنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
میں بچ بھی جاؤں تو تنہائی مار ڈالے گیمرے قبیلے کا ہر فرد قتل گاہ میں ہے
ترے غرور کا حلیہ بگاڑ ڈالوں گامیں آج تیرا گریبان پھاڑ ڈالوں گا
تالیف نسخہ ہائے وفا کر رہا تھا میںمجموعۂ خیال ابھی فرد فرد تھا
یوں رات کو ہوتا ہے گماں دل کی صدا پرجیسے کوئی دیوار سے سر پھوڑ رہا ہو
بکھر گیا ہے کچھ اس طرح آدمی کا وجودہر ایک فرد کوئی سانحہ لگے ہے مجھے
غصے سے اٹھ چلے ہو تو دامن کو جھاڑ کرجاتے رہیں گے ہم بھی گریبان پھاڑ کر
میں اس جہان کی قسمت بدلنے نکلا تھااور اپنے ہاتھ کا لکھا ہی پھاڑ آیا ہوں
ایسے شخص کو میر بنایا جو بس خواب دکھاتا تھابستی کے لوگوں نے اپنا آپ مقدر پھوڑ لیا
خدا کی نظموں کی کتاب ساری کائنات ہےغزل کے شعر کی طرح ہر ایک فرد فرد ہے
ہم روئے تو بات بھی تھیکیوں روتا ہر فرد ملا
بہانے سے اسے بس دیکھ آنا پل دو پل کویہ فرد جرم ہے اور آنکھ انکاری نہیں ہے
یہ لوگ میری فرد عمل دیکھتے ہیں کیوںمیں نے فرازؔ خود کو پیمبر نہیں کہا
کس کو سناؤں حسرت اظہار کا گلہدل فرد جمع و خرچ زباں ہائے لال ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books