aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gardish-e-jaam"
ساز آہستہ ذرا گردش جام آہستہجانے کیا آئے نگاہوں کا پیام آہستہ
گردش جام نہیں گردش ایام تو ہےسعیٔ ناکام سہی پھر بھی کوئی کام تو ہے
گردش جام بھی ہے گردش ایام کے ساتھزندگی رقص میں ہے ساقیٔ گلفام کے ساتھ
گردش جام بھی ہے رقص بھی ہے ساز بھی ہےجس میں نغموں کا تلاطم ہے وہ آواز بھی ہے
گردش جام نہیں رک سکتیجو بھی اے گردش دوراں گزرے
گردش مینا و جام دیکھیے کب تک رہےہم پہ تقاضا حرام دیکھیے کب تک رہے
بار بار اٹھنا سر محفل نگاہ ناز کاگردش جام شراب ارغوانی یاد ہے
غم نہیں کچھ بھی خرابی سے ہے ہم مستوں کوگردش جام ہے یہ گردش ایام نہیں
تیری نگاہ مست سے مجھ پہ یہ راز کھل گیااور بھی گردشیں ہیں کچھ گردش جام کے سوا
گردش جام تو ہو گردش ایام نہ ہویہ کوئی بات ہوئی صبح تو ہو شام نہ ہو
گردش ایام تو ٹل جائے گیگردش جام و سبو اچھی نہیں
جو چلا تو بزم سرور میں جو رہا تو عالم نور میںمرے دل میں کیف مدام ہے مرے سر میں گردش جام ہے
گردش جام سے ہٹ کر بھی تری آنکھوں سےوجد میں گردش حالات بھی آ جاتی ہے
کم نہیں ملک سلیماں سے وصال ساقیگردش جام مجھے حلقۂ خاتم ہو جائے
ہے یہ مرا ہی حوصلہ کرتا ہوں روز سامناگردش صبح و شام کا گردش جام کے بغیر
گردش مہر و ماہ بھی گردش جام بن گئیصبح نہ لڑکھڑائے کیوں شام نہ جھوم جائے کیوں
شکریہ اے گردش جام شرابمیں بھری محفل میں تنہا ہو گیا
ایک ہی دور میں میں گر کے نہ سنبھلا ساقیگردش جام ہوئی گردش دوراں مجھ کو
ایک منظر پر نظر ٹھہرے تو ٹھہرے کس طرحہم مزاج گردش ایام لے کر آئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books