aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gesu-e-urduu"
دل مرا پیچ و خم گیسوئے اردو کا اسیرفن مرا شانہ کش زلف پریشان غزل
کوئی سلجھا نہ سکا زلف ادب بعد ترےپڑ گئی گیسوئے اردو میں شکن تیرے بعد
وہ سلسلے بھی کتنے دل آویز تھے کہ جوزنجیر پا سے گیسوئے خم دار تک گئے
کچھ اس خوشبو کی حد بھی ہے معطر ہو گیا بالکلمرے ہاتھوں میں وصف گیسوئے شب گیر سے کاغذ
گیسوئے پیچاں ترے رخسار پرسورۂ واللیل ہے قرآن میں
خاک شبلیؔ سے خمیر اپنا بھی اٹھا ہے فضاؔنام اردو کا ہوا ہے اسی گھر سے اونچا
چہرہ بھی برق بھی دل لینے میں گیسو بھی بلاایک سا معجزہ ہے کافر و دیں دار کے پاس
زمانہ قصۂ دار و رسن کو بھول نہ جائےکسی کے حلقۂ گیسو میں وہ کشش ہی نہیں
حساب ہو چکا کوتاہ دستیوں کا تو ابخیال سلسلۂ گیسوئے دراز کریں
گیسوئے عکس شب فرقت پریشاں اب بھی ہےہم بھی تو دیکھیں کہ یوں کیوں کر سحر ہو جائے گی
مزاج دیر و حرم کل بتاؤں گا تم کومثال گیسو پرپیچ آج برہم ہے
نہ کوئی شانہ بچا ہے نہ کوئی آئینہدراز دستیٔ گیسوئے یار دیکھو تو
دہر میں اے خواجہ ٹھہری جب اسیری ناگزیردل اسیر حلقۂ گیسوئے پیچاں کیوں نہ ہو
دیکھنے جاؤں قد و عارض و گیسوئے صنمسوچتا ہوں کہ کوئی راہ و مفر ہے کہ نہیں
اڑ گیا ہے منزل دشوار میں غم کا سمندگیسوئے پر پیچ و خم کے تازیانے کی کہو
نکلے نہ پھنس کے گیسوئے پر پیچ و خم سے دلساحل پہ خاک پہنچے جو کشتی بھنور میں ہے
گیسوئے ہوش و متانت کو بکھرنے نہ دیامیں نے چاہت کو کبھی حد سے گزرنے نہ دیا
جان نذر عارض تاباں ہوئیدل اسیر گیسوئے پر خم ہوا
تصور رخ و گیسوئے یار رہتا ہےیہاں خیال یہ لیل و نہار رہتا ہے
قیس سودائے غم گیسوئے لیلیٰ کے لئےلے گیا چند خیالات پریشاں ہم سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books