aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ghut"
ذرا سی بات پہ گھٹ گھٹ کے صبح کر دینامری طرح بھی کوئی میرا غم گسار نہ ہو
سینۂ سوزاں میں ثاقبؔ گھٹ رہا ہے وہ دھواںاف کروں تو آگ دنیا کی ہوا دینے لگے
دم اندھیرے میں گھٹ رہا ہے خمارؔاور چاروں طرف اجالا ہے
رہ گئی گھٹ کے تمنا یوں ہی دل میں اے دوستگفتگو اپنی ترے نام سے آگے نہ بڑھی
اللہ تیرے ہاتھ ہے اب آبروئے شوقدم گھٹ رہا ہے وقت کی رفتار دیکھ کر
تیری فرقت کا حبس تھا اندراور دم گھٹ رہا تھا باہر سے
ان کے ستم بھی کہہ نہیں سکتے کسی سے ہمگھٹ گھٹ کے مر رہے ہیں عجب بے بسی سے ہم
آرزو کو دل ہی دل میں گھٹ کے رہنا آ گیااور وہ یہ سمجھے کہ مجھ کو رنج سہنا آ گیا
دن کٹ رہے ہیں کشمکش روزگار میںدم گھٹ رہا ہے سایۂ ابر بہار میں
آج یہ جن دیواروں کو تم اونچا کرتے جاتے ہوکل کو ان دیواروں میں خود گھٹ گھٹ کے مر جاؤ گے
آہیں اندر گھٹ جاتی ہیںدل میں روشن دان نہیں ہیں
رہ گئی گھٹ کے مرے دل میں تمنا تیریایک پرواز شکستہ پر و بازو کی طرح
حسن کا رعب ضبط کی گرمیدل میں گھٹ گھٹ کے رہ گیا مطلب
گونج اٹھی ہے میرے اندر خاموشینس نس میں گھٹ گھٹ کر بہتا سناٹا
قسم کھائی ہے ہم نے بارہا خاموش رہنے کیمگر گھٹ گھٹ کے رہنے کی ابھی عادت نہیں ہوتی
گھٹ کے مر جاؤں یہ خواہش ہے زمانے کی کنولؔآہ بھرتا ہوں تو بھرنے نہیں دیتی دنیا
میرے دھوئیں سے میری ہر سانس گھٹ رہی ہےمیں راہ کا دیا ہوں اور گھر میں جل رہا ہوں
گھٹ گیا تہذیب کے گنبد میں ہر خواہش کا دمجنگلوں کا مور ہم نے گھر کے اندر رکھ لیا
ہٹ کر غموں سے اکثر ٹھکرا دیا غموں کواکثر غموں سے گھٹ کر دیوانہ ہو گیا میں
شکوے مجھ کو بھی ہوتے ہیں میرا دل بھی دکھتا ہےاپنے اندر گھٹ جاتا ہوں میری جان میں کہتا نئیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books