aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gulzaar"
دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئیجیسے احساں اتارتا ہے کوئی
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
شام سے آنکھ میں نمی سی ہےآج پھر آپ کی کمی سی ہے
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتےوقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
درد ہلکا ہے سانس بھاری ہےجئے جانے کی رسم جاری ہے
خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میںایک پرانا خط کھولا انجانے میں
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
ایک پرواز دکھائی دی ہےتیری آواز سنائی دی ہے
صبر ہر بار اختیار کیاہم سے ہوتا نہیں ہزار کیا
گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ
اس نازنیں نے جب سے کیا ہے وہاں قیامگلزار بن گئی ہے زمین دکن تمام
ایسا خاموش تو منظر نہ فنا کا ہوتامیری تصویر بھی گرتی تو چھناکا ہوتا
شام سے آج سانس بھاری ہےبے قراری سی بے قراری ہے
مانا کہ اس زمیں کو نہ گلزار کر سکےکچھ خار کم تو کر گئے گزرے جدھر سے ہم
بے سبب مسکرا رہا ہے چاندکوئی سازش چھپا رہا ہے چاند
بیتے رشتے تلاش کرتی ہےخوشبو غنچے تلاش کرتی ہے
وہ خط کے پرزے اڑا رہا تھاہواؤں کا رخ دکھا رہا تھا
پھول نے ٹہنی سے اڑنے کی کوشش کیاک طائر کا دل رکھنے کی کوشش کی
جب بھی یہ دل اداس ہوتا ہےجانے کون آس پاس ہوتا ہے
آنکھوں میں جل رہا ہے پہ بجھتا نہیں دھواںاٹھتا تو ہے گھٹا سا برستا نہیں دھواں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books