aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hamsaa.e"
گر بکا اس شور سے شب کو ہے توروویں گے سونے کو ہم سایے بہت
آج بھی گاؤں میں کچھ کچے مکانوں والےگھر میں ہمسائے کے فاقہ نہیں ہونے دیتے
دیکھ کر اپنے در و بام لرز جاتا ہوںمرے ہم سایے میں جب بھی کوئی دیوار گرے
یہ نہیں معلوم کہ کیا بات تھیرو رہے تھے میرے ہمسائے بہت
ہم سایے جاگتے رہے نالوں سے رات بھرسوئے ہوئے نصیب کو کیونکر جگائیں ہم
ساگر پار کی خبریں دیکھے ہمسائے کا پتا نہیںآج کا انساں عالم فاضل اس کو اب سمجھائے کون
وہ آ رہا مرے ہم سایے میں تو سائے سےہوئے فدا در و دیوار پر در و دیوار
ہر اہل ہوس جیب میں بھر لایا ہے پتھرہمسائے کی بیری پہ ابھی بور پڑا ہے
اک شجر ایسا محبت کا لگایا جائےجس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایا جائے
مجھ سے میرا رنگ مانگے ہے دھنکرشک میں یوں بھی ہیں ہمسائے بہت
نہ گھر والے نہ ہم سایے نہ احباب و اعزا ہیںیہ دل ہے یا خدا کی ذات جب سے تم نہیں آئے
ہمسائے میں شیطان بھی رہتا ہے خدا بھیجنت بھی میسر ہے جہنم کی ہوا بھی
ناخن سے بھی اینٹ کریدیں مل جل کر ہمسائے توآنگن کی دیوار نہ ٹوٹے لیکن در ہو جائے گا
قیسؔ کہتے ہیں فقیروں پہ بہت بھونکتا ہےاپنے ہم سایے کا کتا نہیں دیکھا میں نے
دکھائی چشم غزالاں نے حلقۂ زنجیرہمیں تو گوشۂ صحرا بھی قید خانہ ہوا
ساز اٹھایا جب تو گرماتے پھرے ذروں کے دلجام ہاتھ آیا تو مہر و مہ کے ہمسائے ہوئے
ان کے بھی اپنے خواب تھے اپنی ضرورتیںہم سایے کا مگر وہ گلا کاٹتے نہ تھے
خود کو اب گرد کے طوفاں سے بچاؤ قیصرؔتم بہت خوش تھے کہ ہم سایے کی دیوار گری
چاروں طرف ہیں شعلے ہم سایے جل رہے ہیںمیں گھر میں بیٹھا بیٹھا بس ہاتھ مل رہا ہوں
بہت ہم سایے اس گلشن کے زنجیری رہا ہوں میںکبھو تم نے بھی میرا شور نالوں کا سنا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books