aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "harf-e-haq"
حرف حق میری زباں سے جو نکل پڑتا ہےسامنے والے کی پیشانی پہ بل پڑتا ہے
لکھ رہا ہوں حرف حق حرف وفا کس کے لیےمانگتا ہوں زندہ رہنے کی دعا کس کے لیے
حرف حق کون کہے اب سر دربار میاںسر جھکائے ہیں کھڑے سب ترے سردار میاں
حرف حق ہم زبان پر لائےصاف دنیا سے اختلاف کا
حرف حق پھر حرف حق ہے اور ابھرتا جائے گالاکھ منصوبے بنا ڈالو مٹانے کے لیے
منطق عصر سلیقۂ حرف حق کیا جانےوحشی کے قبضے میں تبر دوں یہ نہیں ہوگا
مٹا مٹا جو رہا ظلمتوں کے پردے میںوہ حرف حق ورق آفتاب میں لکھنا
کسے حرف حق سناؤں کہ یہاں تو اس کو سننانہ خواص چاہتے ہیں نہ عوام چاہتے ہیں
ذکر ہو چار سو کریں کیسےحرف حق روبرو کریں کیسے
تیر جیسے کمان سے نکلاحرف حق تھا زبان سے نکلا
کہ حرف حق تو ادا ہو گیا ہے ہونٹوں سےزمانہ چاہے تو نیزے پہ اب اچھالے مجھے
ترا حرف حق ہے زمانے کی جانرؤفؔ اب ہے تیرا ہی سکہ ادھر
حرف حق ظرف کائنات بناکربلا ہو گئی کتھا کیسی
خط کشیدہ ساری تحریریں اسی کے نام ہیںحرف حق کو اذن دے صوت و صدا تو چاہئے
حرف حق حرف غلط کرنے کو آئے پتھرمیں نے سچ بول کے ہر دور میں کھائے پتھر
زخمی سرحد زخمی قومیں زخمی انساں زخمی ملکحرف حق کی صلیب اٹھائے کوئی مسیح تو آئے اب
حرف حق پر اگر ہے دل ثابتمثل منصور سر نیاز کرے
کبھی جو حرف حق میری زباں پر جاگتا ہےسر گردن مری باطل کا خنجر جاگتا ہے
کیا ہے حرف حق ہم نے ادا کچھ اس قرینے سےنظر قاتل پہ رکھی تھی زباں خنجر پہ رکھی تھی
جہاں پر حرف حق کہنا ہی طارقؔ جرم اعظم ہےوہاں منبر لہو کے سرخ افسانوں پہ ہنستے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books