aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hausla-mand"
حوصلہ مند ہیں صداؔ وہ لوگجو غموں کو خوشی سمجھتے ہیں
حوصلہ مند اگر ملیں کچھ لوگان کو میرے یہ خواب دے دینا
عشق میں حوصلہ مندی بھی ضروری ہے شعورؔدیکھیے اس کی طرف حوصلہ مند آنکھوں سے
حوصلہ کہتے ہیں اک راہ عمل دیتا ہےحوصلہ مند تو تقدیر بدل دیتا ہے
بے یقینی کی فضاؤں میں بھی تھا حوصلہ مندشب پرستوں سے بھی امید سحر رکھتا تھا
جرأت شوق سے پندار کرم جھک کے ملےحوصلہ مند کوئی ایسا گنہ گار تو ہو
ہر ایک باغبان عبث فکر مند ہےبجلی کو صرف میرا نشیمن پسند ہے
ہزار رنج ہو دل لاکھ درد مند رہےخیال پست نہ ہو حوصلہ بلند رہے
مانا کہ میرے پیار کو پتھر پسند تھاوہ شخص کیا ہوا جو بڑا درد مند تھا
سامنے اپنے تو بلا کے تو دیکھحوصلہ میرا آزما کے تو دیکھ
بس اس لئے کہ ترا حوصلہ نہ ماند پڑےبس اس لئے ہی تو کہتا ہوں اب نیا ہوں میں
اس خرابے میں مری حوصلہ مندی دیکھوآئنہ آئنہ کردار کیا ہے میں نے
حوصلہ مندی نہیں تو کچھ نہیںولولے ہوں لاکھ بال و پر لئے
میں کہ گیتوں کی جوگن ہوں حسنیٰؔ سدا فن کے صحرا میں در در بھٹکتی پھروںمجھ کو منزل کی رہتی ہے ہر پل لگن اک جلن میرے من کو جلانے لگی
خوشا قسمت وہ آئے ہیں تو ایسے میں دعا جاگےگھٹا برسے اٹھے ساغر نظام مے کدہ جاگے
بے حسی ہے بزدلی ہے حوصلہ مندی نہیںبیٹھ کر ساحل پہ طوفانوں کے تیور دیکھنا
کوئی دیکھے تو سہی حوصلہ مندی اپنیہم نے طوفان کی ہر اک موج کو ساحل باندھا
مصیبت اور اس افسردگی سے اتنا کیا ڈرناکہیں یہ ڈر تمہاری حوصلہ مندی نہ کھا جائے
تنگ دامن ہوں مگر دامن دل تنگ نہیںہے مری حوصلہ مندی سر و ساماں میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books