aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "havaa.o.n"
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
وہ خواب جو برسوں سے نہ چہرہ نہ بدن ہےوہ خواب ہواؤں میں بکھر کیوں نہیں جاتا
کون آئے گا یہاں کوئی نہ آیا ہوگامیرا دروازہ ہواؤں نے ہلایا ہوگا
اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیںرخ ہواؤں کا جدھر کا ہے ادھر کے ہم ہیں
اگرچہ زور ہواؤں نے ڈال رکھا ہےمگر چراغ نے لو کو سنبھال رکھا ہے
ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیابجتے رہیں ہواؤں سے در تم کو اس سے کیا
جن چراغوں کو ہواؤں کا کوئی خوف نہیںان چراغوں کو ہواؤں سے بچایا جائے
میری شمعوں کو ہواؤں نے بجھایا ہوگایہ بھی ان کی ہی شرارت ہو ضروری تو نہیں
کھلی چھتوں کے دیئے کب کے بجھ گئے ہوتےکوئی تو ہے جو ہواؤں کے پر کترتا ہے
میں یہ مانتا ہوں مرے دئیے تری آندھیوں نے بجھا دئیےمگر ایک جگنو ہواؤں میں ابھی روشنی کا امام ہے
سنا ہے انہیں بھی ہوا لگ گئیہواؤں کے جو رخ بدلتے رہے
میں ہواؤں سے کیسے پیش آؤںیہی موسم ہے کیا وہاں جاناں
پھولوں کا بکھرنا تو مقدر ہی تھا لیکنکچھ اس میں ہواؤں کی سیاست بھی بہت تھی
وہ خط کے پرزے اڑا رہا تھاہواؤں کا رخ دکھا رہا تھا
ہوا تو ہم سفر ٹھہری سمجھ میں کس طرح آئےہواؤں کا ہماری راہ میں دیوار ہو جانا
کیا خبر ان کو کہ دامن بھی بھڑک اٹھتے ہیںجو زمانے کی ہواؤں سے بچاتے ہیں چراغ
ایک ذرا سی جوت کے بل پر اندھیاروں سے بیرپاگل دیئے ہواؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
شوق رقص سے جب تک انگلیاں نہیں کھلتیںپاؤں سے ہواؤں کے بیڑیاں نہیں کھلتیں
کیا عجب خواہشیں اٹھتی ہیں ہمارے دل میںکر کے منا سا ہواؤں میں اچھالیں تم کو
کھلی ہواؤں میں اڑنا تو اس کی فطرت ہےپرندہ کیوں کسی شاخ شجر کا ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books