aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "hilte"
یک لخت گرا ہے تو جڑیں تک نکل آئیںجس پیڑ کو آندھی میں بھی ہلتے نہیں دیکھا
اللہ رے ذوق دشت نوردی کہ بعد مرگہلتے ہیں خودبخود مرے اندر کفن کے پاؤں
ہاتھوں کا ربط حرف خفی سے عجیب ہےہلتے ہیں ہاتھ راز کی باتوں کے ساتھ ساتھ
ہوا میں ہلتے ہوئے ہاتھ اور نم آنکھیںہمیں بس اتنا ہی زاد سفر نصیب ہوا
کسی کو خواب میں اکثر پکارا جاتا ہےعطاؔ اسی لیے سوتے میں ہونٹ ہلتے ہیں
یہ کیا منظر ہے جیسے سو گئی ہوں سوچ کی لہریںیہ کیسی شام تنہائی ہے پتے تک نہیں ہلتے
یہ اور بات کہانی سی کوئی بن جائےحریم ناز کے پردے ہوا سے ہلتے ہیں
ہلتے ہوئے تخت کو سنبھالوگرتا ہوا تاج ہم نے دیکھا
ہوا میں ہلتے ہوئے ہاتھ پوچھتے ہیں زبیرؔتم اب گئے تو کب آؤ گے چھٹیاں لے کر
رہ گئیں ویران کچی سی سڑک پر ہچکیاںچل پڑی گاڑی کسی کے ہاتھ ہلتے چھوڑ کر
عرش پر ہلتے ہوئے دو ہاتھ تھےساحلوں کی بھیگی بھیگی شام تھی
شمع ساں جلتے ہلتے کاٹی عمرجب تلک سر رہا وبال رہا
ادا کے توسن پر اس صنم کو جو آج ہم نے سوار دیکھاتو ہلتے ہی ٹک عناں کے کیا کیا کچلتے صبر و قرار دیکھا
سر سکوت عدم کس کے ہونٹ ہلتے ہیںکوئی تو ہے پس دیوار ہو جو بولتا ہے
سنا ہے تخت لرزتے ہیں تاج ہلتے ہیںجو ہم غزل میں ملاتے ہیں انقلاب کا رنگ
کیا ہوا لب اگر نہیں ہلتےآنکھ خود اک زبان ہوتی ہے
بہ وقت ذبح بھی ہلتے رہیں ہیں لب میرےز بسکہ خنجر قاتل سے بات کرتا ہوں
کیا ہوا یہ انجمن میں کون صاحب آ گئےہاتھ ہلتے دکھ رہے ہیں تالیاں خاموش ہیں
لوبان کے دھوئیں میں تصوف کے ذکر پرپودوں کی طرح ہلتے رہے اہل انجمن
پتے بھی ہلتے ہیں پر خاموشی سےڈھونڈ رہی ہے ہوا شجر میں تنہائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books