aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "idraak-e-vahdat"
ابھی مجھ میں کوئی شے اور بھی محسوس ہوتی ہےابھی ادراک وحدت میں کمی محسوس ہوتی ہے
روپوش نگاہوں سے ہے ہنگامۂ فرداآئینۂ ادراک پہ بھی گرد جمی ہے
ہیں من و تو جلوہ ہائے حسن وحدت کا حجابشمع بزم خود شناسی نور عرفاں کیجئے
کہوں میں وہی ہے ساقی وہی سبو وہی جاممدام بادۂ وحدت کی مجھ کو مستی ہے
بنائے گی مریدوں کو ترے بے خوف محشر میںشراب ناب وحدت سے جو مستی ہے گرو نانک
شمار و بے شماری کے تردد سے گزر کرمآل عشق وحدت کے سوا کیا رہ گیا ہے
آپ جا سکتے نہیں چاند ستاروں سے پرےہم ورائے حد ادراک نظر جاتے ہیں
نہ اوروں کی سنتا نہ کہتا ہوں اپنیسر خستہ دشوار وحشت سلامت
ادراک حسن ذات اگر اس کو کچھ نہیںپھر آدمی ہے اپنے لئے خود ہی اہرمن
کثرت آرائی وحدت ہے پرستاری وہمکر دیا کافر ان اصنام خیالی نے مجھے
نہیں موج دریا کی دہشت اسے جو کہ مارا ہے غوطہ ہو غواص دل میںتہ بحر وحدت میں غواص ہونے کو تعلیم پانے نہنگوں میں رہیے
واقعی واقف ادراک دو عالم تم ہوتم نے ہی واقف ہر راز بنایا ہے مجھے
اسے ادراک دوعالم نہ ہوگااگر شائستۂ دنیا نہیں ہے
اشیاء ہیں برقؔ سلسلۂ وحدت الوجودسو سو طرح سے نام بدلتا چلا گیا
کھلے کس طرح پردہ پردۂ گوش تحیر پرکہ بے صوت و صدا ہے پردہ ساز بزم وحدت کا
ہے تنگ میری نظر میں یہ کائنات تیریمرے خدا مجھے ادراک لا مکانی دے
چاند پر ڈالے کمندیں اور خود سے بے خبردیکھیے کوتاہیٔ ادراک انساں دیکھیے
اپنی صورت دیکھ کر تیری حقیقت دیکھ لیںاب یہی اک شکل ادراک معانی رہ گئی
ترک دنیا کروں گی جب میں بھیسامنے میرے جام وحدت ہو
ترا نور وحدت تغیر سے پاکتلون مظاہر کا دستور ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books