aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ik-tarfa"
ایک طرفہ بے خودی میں گم ہوا رہتا ہوں میںبے محابا فاصلوں کو ناپتا رہتا ہوں میں
کب سے اک طرفہ رکھا ہےاب میرے کہلاؤ تم بھی
مجھے خبر ہے رلائے گی زار زار مجھےیہ ایک طرفہ محبت تو دے گی مار مجھے
عشق ویسے تو خوبصورت ہےایک طرفہ مگر مصیبت ہے
ہم لاکھ تجربوں سے یہی کہہ رہے ہیں اباک طرفہ ربط ہو تو نبھانا فضول ہے
کب تلک چل پائے گی یہ ایک طرفہ زیادتیمیں بھی جانوں ہوں تغافل جا کہے جا کیا کروں
ہم تم سے ملیں گے بھی تو خاموش رہیں گےاک طرفہ سوالات سے منظر نہیں بنتے
مر بھی جاؤں تو ان کو کیا مطلبایک طرفہ ہی پیار ہے اپنا
اور پھر بولتی نہیں ہوں میںمیرا اک طرفہ عشق سچا ہے
دل جو ٹوٹے گا تو اک طرفہ چراغاں ہوگاکتنے آئینوں میں وہ شکل دکھائی دے گی
رہ خزاں میں تلاش بہار کرتے رہےوہ ایک طرفہ سہی تم سے پیار کرتے رہے
دیا تھا فیصلہ ویسے تو اک طرفہ ہی منصف نےمگر پھر اس کی آنکھوں میں زمانہ نے نمی دیکھی
سزا ہے اک طرفہ عشق کی یہاکیلے ہی دل جلا رہا ہوں
ہاں ایک طرفہ محبت نہیں گناہ مگرزیاں یہ وقت کا ہے اس میں کچھ ثواب نہیں
ایک طرفہ چاہت بھی کیسا درد ہوتی ہےمیں ہوں آج تک پتھر وہ بدل گیا کیسے
اک طرفہ محبت میں دن رات تڑپتے ہیںجو لوگ محبت میں اظہار نہیں کرتے
میں ایک طرفہ محبت کی کیا مثالیں دوںیہ لوگ آگ پہ چلتے ہیں اور جلتے نہیں
تم جو پوچھو تو بتاؤں ہے یہ کیسی دنیاایک طرفہ سا تماشہ ہے یہ ساری دنیا
کسی کی دید کا اک طرفہ سانحہ کہیےکہ ان کو دیکھ کے اپنا نشاں نہیں ملتا
مجھ کو اک طرفہ سزا دے زندگی اے زندگیدرد دل کو دل بنا دے زندگی اے زندگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books