aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "imaarato.n"
عمارتوں کی بلندی پہ کوئی موسم کیاکہاں سے آ گئی کچے مکان کی خوشبو
مٹی کے راستوں پہ اترے عمارتوں سےواپس عمارتوں کے آثار ہو کے نکلے
عمارتوں میں محبت کا دیوتا ہے وہہمارے ہاتھ کٹے ہیں جسے بنانے میں
عزیز مجھ کو بھی تھے نقش اپنے ماضی کےاسے بھی شوق پرانی عمارتوں کا تھا
یہ فلک شگاف عمارتیں مرے آب و گل سے بچھڑ گئیںمرے آب و گل پہ کرم نہ کر تو عمارتوں کو زوال دے
ان کے ہر ایک گوشے میں صدیاں مقیم ہیںٹوٹی عمارتوں کو کھنڈر کہہ دیا گیا
ہم نے دانشوروں سے کیا سیکھاالجھی الجھی عبارتوں کے سوا
مرا گاؤں اونچی عمارتوں سے تو بھر گیاجو سکون کچے گھروں میں تھا وہ ملا نہیں
اونچی عمارتوں نے تو وحشت خرید لیکچھ بچ گئی تو گوشۂ صحرا نہیں رہا
کئی عمارتوں کو اپنا گھر سمجھ کے جیامرے مکان میں فقدان روشنی کا تھا
رہتا نہیں ہے وقت سدا ایک سا کبھیخستہ عمارتوں کی تو عظمت تلاش کر
چھپی ہوئی ہے چاندنی سفید بادلوں کے بیچسکوت کی عمارتوں پہ بجلیوں کا رقص ہے
بلند عمارتوں میں بس گئی ہے ویرانیدلوں میں چاہیں تو شہر تباہ لکھ لیجے
جنگل عمارتوں کے کھڑے تھے چہار سمتڈھونڈا تو آدمی کا نشاں دور تک نہ تھا
سر اٹھا کر عمارتوں نے کہاوہ کوئی گھر تھے یا گھروندے تھے
اونچی اونچی عمارتوں میں کہاںجو سکوں دل کو جھونپڑے میں ملا
بڑی بڑی عمارتوں کو حیرتوں سے دیکھناپھر اس کے بعد اپنے گھر کو آنسوؤں سے دیکھنا
عمارتوں کے یہ جنگل میں سوئیں بھی کیسےجنہیں ہمیشہ ہی خوشبوئے بن سلاتی ہے
اونچی عمارتوں کے نگر میں مرے لئےجائے پناہ سایۂ دیوار ہی تو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books