aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "itmiinaan"
اتنا اطمینان ہے اب بھی ان آنکھوں میںایک بہانہ اور بنایا جا سکتا ہے
دوری و قربت کچھ بھی نہیںعشق میں اطمینان سے ڈر
نہ اطمینان سے بیٹھو نہ گہری نیند سو پاؤمیاں اس مختصر سی زندگی سے چاہتے کیا ہو
کہاں ممکن کسی کو باریابی ان کی محفل میںنہ اطمینان کوشش ہے نہ امید سفارش ہے
شاید اس نے ہنسی ہنسی میں ترک وفا کا ذکر کیا ہویونہی سی اک خوش فہمی ہے اطمینان ابھی باقی ہے
جھجک کر میں نے پوچھا کیا کبھی باہر نہیں آتاجواب آیا اسے خلوت میں اطمینان رہتا ہے
الجھنوں میں کیسے اطمینان دل پیدا کریںبجلیوں میں رہ کے تنکوں کا بھروسہ کیا کریں
خیال ضبط الفت ہے تو احسنؔ پھر خطر کیسانہ دھڑکے دل بھی سینے میں وہ اطمینان پیدا کر
دل میں بھی اطمینان رکھیں گےفاصلہ درمیان رکھیں گے
کسی خاموش چہرے پر وہ اطمینان کا منظرجگر کو کاٹتا ہے اب بھی قبرستان کا منظر
مرنے پر کیا ہو کیا جانےزیست میں اطمینان نہیں ہے
سب کچھ ہے اس دور ہوس میںدل کا اطمینان نہیں ہے
اسی کا زندگی ہے نام شایدکچھ الجھن بھی کچھ اطمینان بھی ہے
کہوں گا آج سے میں صاحب اعجاز ناصح کواگر میرے دل مضطر کا اطمینان کر دے گا
پہلے لگا تھا ہجر میں جائیں گے جان سےپر جی رہے ہیں اور وہ بھی اطمینان سے
لاکھ تسلی دی ہے تم نےلیکن اطمینان نہیں ہے
گھر بار بھی پسند ہے لڑکی بھی ہے پسندپھر بیٹھ اطمینان سے آگے کی بات کر
فقیر شہر بھی رہا ہوں شہریارؔ بھی مگرجو اطمینان فقر میں ہے تاج و تخت میں نہیں
خودی کو چھوڑ دیتا ہے مٹاتا ہے جو ہستی کواسی کو چین اطمینان اور آرام ملتا ہے
سبھی ہوئے ناامید مجھ سےیہ وقت ہے اطمینان والا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books