aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "itr-e-bahaar"
یہ مقدر کا کرم ہے اے بہارؔچاہ سے پیاسے اگر جاتے ہیں آپ
زندگی کا راز پانے کے لیےہم کو عمر جاوداں درکار ہے
جس ارض پاک نے دیا محرومؔ کو جنمآئے ہیں اے بہارؔ اسی سرزمیں سے ہم
کیف آفریں ہے میرا غم عشق اے بہارؔلذت نہ مجھ سے پوچھ تو ایسے عذاب کی
حاسدوں میں گھر گیا ہوں اے بہارؔفکر و فن کا قدرداں درکار ہے
زندگی کے دشت میں آیا نہ جب عکس بہارمیں نے خود کو خود دکھایا وحشتوں کا سلسلہ
گیسو جو کھولے رات نے آنکھیں دیا بنیںجو رونق بہارؔ تھا جانے کدھر گیا
چلے آتے ہیں گھر واپس پرندے شام کو سارےمرا گھر اے بہارؔ آ کے نہ جانے کب بساؤ گے
بہارؔ اب اور کیا ہے پاس اپنےیہی لے دے کے شعر و شاعری ہے
گھڑی بھر ہی کی لذت ہے ہوس میںمحبت ایک کیف جاوداں ہے
بھول جاؤ بہارؔ قصۂ شوقمشورہ میرا مخلصانہ ہے
زیب ورق دل ہے یہ قول بہارؔ اپناتکمیل ریاض اول تحصیل کمال آخر
دنیائے رنگ و بو میں اسی کا تھا اہتماموہ گل بدن نہیں تو بہار چمن کہاں
سوز پنہاں کی جھلک ہے ترے شعروں میں بہارؔخوشنوائی تری مشہور ہوئی جاتی ہے
ہو نہ ہو یہ بہارؔ سازش ہےزیر لب ان کے مسکرانے میں
ہم نے ہر ایک مسئلہ حل کر لیا مگرباقی بہارؔ زلف کے بس پیچ و خم رہے
حضرت ایوب کو کیا پڑھ لیا تم نے بہارؔصابروں کی زندگی پر تبصرہ کرنے لگے
تتلیوں کو روک لو جانے نہ دو باد صبااب بہارؔ بے خزاں کا ہے گزارا ریت پر
زندگی کے گلستاں میں رو پڑی آ کر بہارؔآنسوؤں کو پھر لگایا اس نے غازے کی طرح
بڑھیں ہیں وحشتیں موسم کی ایسے روگ بھی پالےبہار آرزو کرنے دوبارہ کیسے آؤں گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books