aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "izhaar-o-aagahii"
شعور چاہیے اظہار و آگہی کے لئےخوشی ہے غم کے لئے اور غم خوشی کے لئے
صاف اظہار عشق تھا اس میںپر وہ سمجھانا شاعری میری
اس شوخ کا دل کھینچنے اظہرؔ اسے بھیجوکچھ کام میں تو یہ دل بیتاب بھی آئے
اس کار آگہی کو جنوں کہہ رہے ہیں لوگمحفوظ کر رہے ہیں فضا میں صدائیں ہم
ہم سے کرتا نہ طلب کم سے کم اظہار خوشیاس طرح اور بھی جینا ہمیں دشوار کیا
رکھتے ہیں ہم بھی جرأت اظہار زندگیمحرومیوں کا خوف اگر ٹل کے دیکھ لے
جب سے اظہرؔ خال و خد کی بات لوگوں میں چلیآئنے چپ چاپ ہیں آئینہ گر خاموش ہیں
چلو باد صبا کو جنگلوں سے ڈھونڈھ کر لائیںفصیل شہر میں اظہرؔ بلا کا حبس رہتا ہے
یہ رقص بلا ساز جنوں خیز پہ اظہرؔیہ محفل ہنگامۂ وحشت ہے سحر تک
جس کی ریت پہ نام لکھے ہیں اظہرؔ ڈوبنے والوں کےوہ ساحل موجوں کے شور و شر سے باہر رہتے ہیں
یہ ایک پل جو ہے مجہول شخص کی صورتمزاج آگہی ماہ و سال پوچھے گا
وہ بھی دن آئے کہ دہلیز پہ آ کر اظہرؔپاؤں رکتے ہیں مرے تیری اجازت کے لئے
اظہرؔ خستہ جاں کسی دشت کی اب تو راہ لےچارہ گروں کے شہر میں چارۂ غم نہ مل سکا
پڑا ہوں یخ زدہ صحرائے آگہی میں ہنوزمرے وجود میں تھوڑی سی دھوپ بھر جانا
نظر کی زد میں نئے پھول آ گئے اظہرؔگئی رتوں کا بھلا انتظار کیا کرتے
یہی اصول ہے اصلاح حال کا اظہرؔکہ پرخلوص ہوں ہم خامیاں گناتے ہوئے
اخلاص کا مظاہرہ کرنے جو آئے تھےاظہرؔ تمام ذہن میں کانٹے چبھو گئے
تمہارا شہر نگاراں تو خوب ہے اظہرؔبچا کے لائے ہیں دل آرزو کے گھیرے سے
ستم ظریفیٔ فطرت تو دیکھیے اظہرؔشباب آیا غزل پر تو عمر ڈھلنے لگی
کچھ دن سے بے دماغی اظہرؔ ہے رنگ پربستی میں اس کو میرؔ بنائے ہوئے ہیں لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books