aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "izzat-e-saadaat"
گنوا دی عزت سادات مفتیؔمحبت میں نگاہیں چار کر کے
ضبط غم سے لاکھ اپنی جان پر بن آئے ہےہاں مگر یہ عزت سادات تو رہ جائے ہے
مآل عزت سادات عشق دیکھ کے ہمبدل گئے تو بدلنے پہ اتنی حیرت کیا
کیا عزت سادات ذرا دیر نہ ٹھہریدستار بھی پازیب کی جھنکار کے آگے
اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیںطاق پر عزت سادات بھی دستار کے ساتھ
حجابؔ اہل جنوں میں شمار ہونے کیاساس عزت سادات تھوڑی ہوتی ہے
پینے کے بعد عقل سلامت نہ رہ سکیاس کشمکش میں عزت سادات بھی گئی
باقرؔ سے نہیں عزت سادات پہ کچھ حرفعاشق تو بنا پھرتا ہے بدنام نہیں ہے
دل گیا جان گئی عزت سادات گئیعشق میں اس کے سوا اور بھی نقصان ہوئے
یا حسن ہی اس شہر میں کافر نہیں ہوتایا عشق یہاں عزت سادات میں گم ہے
کچھ میرؔ کے حالات سے حاصل کرو عبرتلے دے کے اب اک عزت سادات رہی ہے
بھرم رکھنا ہے کچھ تو عزت سادات کا آخرکہ اب ہونے لگی ہیں عشق میں رسوائیاں مجھ کو
ہو کے رسوا عشق کے بازار حسرت میں شکیلؔمیرؔ کی خاطر لٹا دی عزت سادات کیا
تھا میر جی کو عزت سادات کا خیالہم نے سخن کو جنس دکان ہنر کیا
اے سعادتؔ ان کو پینے کا بھی کوئی حق نہیںتلخ جن لوگوں کو لگتی ہے شراب زندگی
سناؤ آپ بیتی اے سعادتؔدھرا کیا ہے حدیث دیگراں میں
آپ کی ہر بات میں ہے ایک باتاے سعادتؔ اپ کی کیا بات ہے
اے سعادتؔ جو نصیحت کرتے ہو اوروں کو تماس نصیحت کو کبھی اپنی بھی بابت دیکھنا
نغمات سعادتؔ میں اک گل کے تعلق سےکلیوں کی نزاکت ہے شبنم کی لطافت ہے
سعادتؔ آپ اس دیدہ وروں کی بھیڑ میں ڈھونڈیںبہت ممکن ہے ان میں کوئی دیدہ ور نکل آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books