aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalsa-e-aam"
یار تو قتل عام کر ڈالےتیغ باندھے کہاں کمر ہی نہیں
روز جزا امید ہے سب کو سزا ملےاقدام قتل میں ہیں مرے سب حسیں شریک
راز کہاں تک راز رہے گا منظر عام پہ آئے گاجی کا داغ اجاگر ہو کر سورج کو شرمائے گا
اے دل والو گھر سے نکلو دیتا دعوت عام ہے چاندشہروں شہروں قریوں قریوں وحشت کا پیغام ہے چاند
دیکھا گیا نہ مجھ سے معانی کا قتل عامچپ چاپ میں ہی لفظوں کے لشکر سے کٹ گیا
یہ بات سچ ہے یہاں گفتگو عوام سے ہےمگر ادب کو گزر گاہ عام مت کرنا
کمال فن ہے قتل عام اس کاوہ شیشہ گر ہے آہن گر نہیں ہے
آپ کے شکوۂ بے جا کا گلہ کیا کرناآپ نے اپنی محبت تو کبھی دی ہوتی
فکر روشن کو وہ شوریدہ سری کہتے ہیںیعنی سورج کو چراغ سحری کہتے ہیں
جلسۂ عام میں دقت نہیں ہوتی ان کوجو سمجھتے ہیں اشاروں میں کلام مخصوص
کب آپ کا در جلوہ گہ عام نہیں ہےکب شام و سحر دور میں واں جام نہیں ہے
اپنے کمرے میں سجائیں آفاقجلسۂ بے سر و سامانی کریں
صوفیوں کے جو نہ تھا لائق صحبت تو مجھےقابل جلسۂ رندانہ بنایا ہوتا
جہاں پہ منظر جلوہ تھا صرف وہم و گماںوہیں پہ جلسۂ زہرہ جمال ہونے لگا
رات جو زاہد شریک جلسۂ رندانہ تھاتھی صراحی خندہ لب گردش میں ہر پیمانہ تھا
ایک قتالہ چاہیے ہم کوہم یہ اعلان عام کر رہے ہیں
میں تو جب جانوں کہ بھر دے ساغر ہر خاص و عامیوں تو جو آیا وہی پیر مغاں بنتا گیا
تری یاد میں جلسہ تعزیتتجھے بھول جانے کا آغاز تھا
ہیں اہل خرد کس روش خاص پہ نازاںپابستگی رسم و رہ عام بہت ہے
نا آشنائے نقش کف پائے عام ہےوہ راستہ بھی راہ گزر کہہ دیا گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books