aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jantii"
ان کی فطرت میں ہے بے وفائی جانتی ہے یہ ساری خدائیاچھے اچھوں کو دیتے ہیں دھوکا بھولے بھالوں سے اللہ بچائے
ڈسنے لگے ہیں خواب مگر کس سے بولئےمیں جانتی تھی پال رہی ہوں سنپولیے
کچھ دن سے زندگی مجھے پہچانتی نہیںیوں دیکھتی ہے جیسے مجھے جانتی نہیں
جانتی ہوں کہ وہ خفا بھی نہیںدل کسی طور مانتا بھی نہیں
تمہارا نام دنیا جانتی ہےبہت رسوا ہیں اب اشعار میرے
اسے ضرورت پردہ ذرا زیادہ ہےیہ وہ بھی جانتی ہے جب سے وہ بڑی ہوئی ہے
چاک پیراہنیٔ گل کو صبا جانتی ہےمستئ شوق کہاں بند قبا جانتی ہے
ہم کو ان سے وفا کی ہے امیدجو نہیں جانتے وفا کیا ہے
یہ بات جانتی ہوں مگر مانتی نہیںدن کٹ رہے ہیں آج بھی تیرے خیال میں
کوئی بچنے کا نہیں سب کا پتا جانتی ہےکس طرف آگ لگانا ہے ہوا جانتی ہے
جانتی ہوں کہ تم نہیں موجودڈھونڈھتی ہے مگر نظر تم کو
جانتی ہوں کہ بچھڑنا تری مجبوری ہےپر مری جان ملے مجھ کو سزا آہستہ
یہ مشکلات بھی اب میرے ساتھ رہتی ہیںیہ جانتی ہیں کہ مشکل کشا ہے میرے ساتھ
جانتی تھی وہ میں رک سکتا نہیںلیکن اس کا روکنا اچھا لگا
حقیقت سرخ مچھلی جانتی ہےسمندر کیسا بوڑھا دیوتا ہے
انگلیاں جسم کے سب عیب و ہنر جانتی ہیںلمس جاگے تو اک اک بات سمجھ میں آئے
وہ شریف آدمی ہے مرا تذکرہ کرے نااسے جانتی ہے دنیا رہے ہوشیار کہنا
میں جانتی ہوں کہ جتنا خفا بھی ہو جائےوہ میرے شہر میں آیا تو رابطہ کرے گا
آپ سے شکوہ ہے مجھ کو غیر سے شکوہ نہیںجانتی ہوں دل میں رکھ لینے کے قابل آپ ہیں
اپنے مہمان کو پلکوں پہ بٹھا لیتی ہےمفلسی جانتی ہے گھر میں بچھونا کم ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books