aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khauf-e-khudaa"
زلزلے میں بندگی خوف خدا اپنی جگہہر کوئی کم ظرف تھا چھوٹا بڑا اپنی جگہ
ہرگز بتوں کے دل میں خوف خدا نہیں ہےیہ سنگ دل ہیں ان میں بوئے وفا نہیں ہے
دل میں بندوں کے بہت خوف خدا تھا پہلےیہ زمانہ کبھی اتنا نہ برا تھا پہلے
ہوس مٹتی نہیں خوف خدا پامال رکھتا ہےعجب سرکش ہے دل میرا کہ حسب حال رکھتا ہے
صاحب صدق ہوں میں خوف خدا رکھتا ہوںاپنے ہونٹوں پہ سدا حق کی صدا رکھتا ہوں
دل میں اپنے جو سدا خوف خدا رکھتا ہوںبت کدے والوں کو ہر آن خفا رکھتا ہوں
وہ بتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوف خدا گیاوہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیال روز جزا گیا
جلوۂ حسن خدا داد دکھا کر دلبرمثل آئینہ کیا آپ نے حیراں مجھ کو
مجھ کو دکھلا دو روئے غوث خدااور کوئی مرا علاج نہیں
ہوگا پر نور سیہ خانہ ہمارے دل کااس میں تم غوث خدا کو ذرا آ جانے دو
غیر ممکن ہے دخل غیر اس میںدل کو جب خانۂ خدا جانا
جلوۂ نور سے جلا تھا کوہدل مکان خدا ہے طور نہیں
یہ عشق جمیلہؔ کا اے خضر رہ الفتمحبوب کے جلوہ کو اسرار خدا جانا
جلوہ دکھا دے خواب میں بہر خدا مجھےآنکھیں ترس گئیں ترے دیدار کے لیے
داغ بن کر تو رہا دامن قاتل پہ مگربوئے خوں بہر خدا بوئے وفا ہو جانا
سوز شعور عشق عطا ہو تو بات کرتیرے بھی دل میں خوف خدا ہو تو بات کر
دیکھے مرے صنم کو تو رہبان عشق بھیصل علیٰ کہے کبھی شکر خدا کرے
خدا حافظ ہے اپنا دیکھیے کیسی گزرتی ہےبڑی مشکل ہے راہ عشق کا دشوار ہو جانا
تصویر یار مجھ کو تصور بنا چکاپر شکر ہے خدا کا پریشاں نہیں رہا
کیوں کروں جا کے میں اسے سجدہبت کافر خدا نہیں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books