aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khilaafat"
نیم جاں ہے کس لیے حال خلافت دیکھ کرڈھونڈ لے کوئی دوا اس کو بچانے کے لیے
کچھ کم نہیں بلا سے خلافت زمیں کی بھییا رب مری سزا میں رعایت کچھ اور ہے؟
ہے یہ انساں بڑے استاد کا شاگرد رشیدکر سکے کون اگر یہ بھی خلافت نہ کرے
خلافت سے جبین و آستاں تک بات آ پہنچیخدا اور ابن آدم میں یہاں تک بات آ پہنچی
زخم کھاتا ہوں شکر کرتا ہوںہاں خلافت اصول ہوں میں تو
اسے تو حق کو حق باطل کو باطل کر دکھانے کی تڑپ بھی ہے لگن بھیعمر فاروق اعظم کے زمانے کی خلافت کی عدالت مانگتا ہے
اپنے اس طرۂ دستار خلافت کی قسمجان سے مار دیا تو نے بڑا کر کے مجھے
جو مجھ کو جھونک کے بھاگے ہیں جنگ میں تنہاہیں میرے بعد خلافت سنبھالنے والے
تمہارے عہد الفت کی خلافت مان لی دل نےتمہارے بعد یہ بیعت نہیں ہو پائی کوشش کی
عمر کے دور خلافت کی بات ہی کچھ ہےکوئی سنہرا زمانے میں اس سے باب نہیں
ملوکیت عبارت خون سے آہوں سے اشکوں سےحکومت کے اندھیروں کو خلافت ہی کرے روشن
جب گلی میں تری خلافت ہےراہ ارض قیام ہوتی ہے
دست و بازوئے خلافت کو بچا لیتے اگرسرنگوں اپنا یہ پرچم نہیں ہونے پاتا
آسان اٹھانا نہ تھا کچھ بار خلافتجز میرے اٹھاتا بھی کوئی بار گراں اور
غیر کی نظروں سے بچ کر سب کی مرضی کے خلافوہ ترا چوری چھپے راتوں کو آنا یاد ہے
ہیں دلیلیں ترے خلاف مگرسوچتا ہوں تری حمایت میں
میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خرابمیرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی
دنیا مرے خلاف کھڑی کیسے ہو گئیمیری تو دشمنی بھی نہیں تھی کسی کے ساتھ
مری وعدہ خلافی پر وہ چپ ہےاسے ناراض ہونا چاہیے تھا
جب لہو بول پڑے اس کے گواہوں کے خلافقاضئ شہر کچھ اس باب میں ارشاد کرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books