aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khudaavand"
ہمیں کرنا ہے خداوند کی امداد سو ہمدیر و کعبہ کو لڑانے کے لئے نکلے ہیں
گو اس کی خدائی میں مہاجن کا بھی ہے ہاتھدنیا تو سمجھتی ہے فرنگی کو خداوند
حیراں ہے جبیں آج کدھر سجدہ روا ہےسر پر ہیں خداوند سر عرش خدا ہے
نذر مانگے جو گلستاں سے خداوند جہاںساغر مے میں لیے خون بہاراں چلیے
نظر کر دعا پر خداوند عالمکہ ہم ہاتھ اپنے پسارے ہوئے ہیں
جگر کو مرے عشق خوں نابہ مشربلکھے ہے خداوند نعمت سلامت
قبلہ و کعبہ خداوند و ملاذ و مشفقمضطرب ہو کے اسے میں نے لکھا کیا کیا کچھ
یہ بھی اک طرفہ تماشا ہے خداوند جہاںتیری دنیا کو گنہ گار سنبھالے ہوئے ہیں
رب عزت کے لیے بھی کوئی رہنے دو خطابتم خداوند ہی کہلاؤ خدا اور سہی
خداوند ارض و سما ایک ہےقسم ہے خدا کی خدا ایک ہے
تو خداوند محبت ہے میں پہچان گیادل سا ضدی تری نظروں کا کہا مان گیا
اب کبوتر فاختائیں جا چکی ہیں گاؤں سےاے خداوند پیڑ کی اور بستیوں کی خیر ہو
دے تو سکتے ہیں سبھی جان خدا کی خاطرپر خداوند کے احکام نہیں جانتے ہیں
تیری رحمت کے سہاروں نے خداوند کریمغرق ہونے سے سفینے کو بچا رکھا ہے
رئیسؔ داد خداوند آفرینش کو!اگر ملی تو بجز حرف آفریں نہ ملی
یہ اپنے خداوند سے بچھڑا ہوا بندہپوجا کے لئے روز بناتا ہے خدا اور
اے خداوند مرے شعر کی قیمت کیا ہےایک روٹی کا نوالہ جسے تو دیتا ہے
پتھر کے صنم پوجو کہ مٹی کے خداوندہر باب کرم دیر ہوئی بند پڑا ہے
ننھی سی کلی قید سلاسل اور یتیمیاے قہر خداوند تو کہاں ہے تو کہاں ہے
یوں قہر خداوند سے ڈرتا تو بہت ہوںلیکن کبھی توفیق عبادت نہیں ہوتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books