aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kivaa.d"
چڑھتے ہی دھوپ شہر کے کھل جائیں گے کواڑجسموں کا رہ گزار روانی میں آئے گا
آنکھیں موند کنارے بیٹھو من کے رکھو بند کواڑانشاؔ جی لو دھاگا لو اور لب سی لو خاموش رہو
تھا وعدہ شام کا مگر آئے وہ رات کومیں بھی کواڑ کھولنے فوراً نہیں گیا
بہت سے لوگ شام تک کواڑ کھول کر رہےفقیر شہر کی مگر صدا ہی اور ہو گئی
ہوا کا لمس جو اپنے کواڑ کھولتا ہےتو دیر تک مرے گھر کا سکوت بولتا ہے
کواڑ گرچہ مقفل تھے اس حویلی کےمگر فقیر گزرتے رہے صدا کرتے
سفر میں ہے جو ازل سے یہ وہ بلا ہی نہ ہوکواڑ کھول کے دیکھو کہیں ہوا ہی نہ ہو
کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھاب یہ کواڑ بند کرو خامشی کے ساتھ
برا ہو تیرا جو بند رکھے تھے میں نے گھر کےتو کھول آیا بغیر پوچھے کواڑ ایسے
اتنا اثر تو رکھتی ہے ماں کی دعا علیؔدیکھے ہیں میں نے کھلتے کواڑ آسمان کے
میں سوچتا ہوں مجھے انتظار کس کا ہےکواڑ رات کو گھر کا اگر کھلا رہ جائے
علویؔ کواڑ کھول کے دیکھا تو کچھ نہ تھاوہ تو قصور تھا مرے وہم و گمان کا
کسی کی راہ میں دہلیز پر دیے نہ رکھوکواڑ سوکھی ہوئی لکڑیوں کے ہوتے ہیں
کواڑ کھلتے ہی ورنہ بدن سے لپٹے گیاسے کہو کہ اداسی کا انتظام کرے
کواڑ بند کرو تیرہ بختو سو جاؤگلی میں یوں ہی اجالوں کی آہٹیں ہوں گی
پکارتا ہوں میں اس کو اسی کی چوکھٹ سےکواڑ جسم کے جو مجھ پہ کھولتا ہی نہیں
کس کا رستہ دیکھ رہے ہیں گھر کے کواڑسونا سونا آنگن کسے بلاتا ہے
اس انتظار میں ضد کا بھی ایک پہلو ہےکواڑ کھول دوں اور راستہ تکوں بھی نہیں
کواڑ کھول کے پوچھا تو کچھ نہیں بولیکواڑ بند کئے تو کہا ہوا ہوں میں
کواڑ کھولیں تو اڑ جائیں گی ابابیلیںنہ جانے ذہن میں کیسا خیال لے آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books