aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lage"
تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیںمیں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا
ایرے غیرے لوگ بھی پڑھنے لگے ہیں ان دنوںآپ کو عورت نہیں اخبار ہونا چاہئے
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیںجنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
سورج میں لگے دھبا فطرت کے کرشمے ہیںبت ہم کو کہیں کافر اللہ کی مرضی ہے
اس نزاکت کا برا ہو وہ بھلے ہیں تو کیاہاتھ آویں تو انہیں ہاتھ لگائے نہ بنے
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیںصاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
منتظر ہوں کہ ستاروں کی ذرا آنکھ لگےچاند کو چھت پہ بلا لوں گا اشارہ کر کے
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگےمیں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے
زخم بھرنے لگے ہیں پچھلی ملاقاتوں کےپھر ملاقات کے آثار نظر آتے ہیں
اب وہی کرنے لگے دیدار سے آگے کی باتجو کبھی کہتے تھے بس دیدار ہونا چاہئے
شام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیںچاند نے کتنی دیر لگا دی آنے میں
کیا مرا تذکرہ جو ساقی نے بادہ خواروں کی انجمن میںتو پیر مے خانہ سن کے کہنے لگا کہ منہ پھٹ ہے خار ہوگا
بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگےپر کیا کریں جو کام نہ بے دل لگی چلے
دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سےچہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے
دعا کرو کہ یہ پودا سدا ہرا ہی لگےاداسیوں میں بھی چہرہ کھلا کھلا ہی لگے
کیا غم خوار نے رسوا لگے آگ اس محبت کونہ لاوے تاب جو غم کی وہ میرا رازداں کیوں ہو
اگلے وقتوں کے زخم بھرنے لگےآج پھر کوئی بھول کی جائے
وہ پاس کیا ذرا سا مسکرا کے بیٹھ گیامیں اس مذاق کو دل سے لگا کے بیٹھ گیا
نظر لگے نہ کہیں اس کے دست و بازو کویہ لوگ کیوں مرے زخم جگر کو دیکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books