aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lihaaf"
یہ سرد راتیں بھی بن کر ابھی دھواں اڑ جائیںوہ اک لحاف میں اوڑھوں تو سردیاں اڑ جائیں
میں تیز دھوپ میں جل کر بھی یاد کرتا ہوںوہ سرد رات میں اس کا لحاف ہو جانا
سورج لحاف اوڑھ کے سویا تمام راتسردی سے اک پرندہ دریچے میں مر گیا
ووٹ نہ بیچیں کیوں بے چارے بس کمبل کے بدلے میںجو سردی میں اپنی چمڑی بستر کریں لحاف کریں
وہ سردیوں کی دھوپ کی طرح غروب ہو گیالپٹ رہی ہے یاد جسم سے لحاف کی طرح
جاتی نہیں ہے اس کی مہک تک لحاف سےآئی تھی ایک بار پری کوہ قاف سے
اوڑھ لیتا ہے یقیں مصلحتاً چپ کا لحافاس گھڑی سچ کی ہر اک بات گماں بولتا ہے
کسی کے سرد رویے پہ خامشی کا لحافیہ انتقام بھی کیا انتقام ہوتا ہے
لہو لہو آرزو بدن کا لحاف ہوگاوہ کتنا بزدل ہے آج یہ انکشاف ہوگا
وہ سرد رات رگوں میں لہو جما دیتیاگر میں اوڑھ نہ لیتا کوئی لحاف بدن
تیرے غموں کو رات کا بستر بنا لوں میںمیری خوشی کو لے کے انہیں تو لحاف کر
نہیں لحاف غلافوں کی کون بات کرےتو دیکھ پھر بھی گزرتی ہیں سردیاں اپنی
جو تیرے قرب کی گرمی نہیں مقدر میںسو شب کو اپنے بدن پر لحاف کرتے ہیں
چادر تمازتوں کی لیے دن کے دل میں چلتنہائیوں کو شب کے جگر میں لحاف کر
لہو میں ڈوبا ہوا چاند بے لحاف بھی ہوبدن میں رینگتے سائے کا انکشاف بھی ہو
سرد مہری کا ہے لحاف ان پراور پیکر ہوں اضطراب کا میں
تجھ کو نذیرؔ شب کی تاریکیاں نہ ڈس لیںاجلے بدن کو اپنے زیر لحاف کر لے
بچھا کے دل کے تعلق پہ برف کی چادرنئے لحاف سے کاٹی ہیں سردیاں ہم نے
یہ تجربہ بھی ہوا سردیوں کی راتوں میںمیں سو گیا تو مجھے اوڑھنے لحاف آیا
تمہاری یادوں کی گرمی ہے سرد راتوں میںلحاف ایسے میں اب اوڑھنا بچھانا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books