aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "lipto"
سینے سے لپٹو یا گلا کاٹوہم تمہارے ہیں دل تمہارا ہے
تم جلوہ نما ہو تو کھلی ہیں مری آنکھیںآ لپٹو بدن سے تو میں چادر کی طرح ہوں
لپٹو مجھے آ کے ہجر کی شباے گیسوئے یار اگر بلا ہو
گل سے لپٹی ہوئی تتلی کو گرا کر دیکھوآندھیو تم نے درختوں کو گرایا ہوگا
تیرے قامت سے بھی لپٹی ہے امر بیل کوئیمیری چاہت کو بھی دنیا کی نظر کھا گئی دوست
ہے تیری یاد اس دل میں لپٹی ہوئی ہر گھڑی ہے تصور ترے حسن کاتیری الفت کا پہرہ لگا ہے صنم کون آئے گا میرے خیالات میں
ہڈیاں ہیں کئی لپٹی ہوئی زنجیروں میںلیے جاتے ہیں جنازہ ترے دیوانے کا
تتلی چمن میں پھول سے لپٹی رہتی ہےپھر بھی چمن میں پھول کنوارا لگتا ہے
ایسے لپٹے ہیں در و بام سے اب کے جیسےحادثوں نے بڑی مدت میں مرا گھر دیکھا
ہوا کے خوف سے لپٹا ہوا ہوں خشک ٹہنی سےکہیں جانا نہیں جانے کی تیاری نہیں کرنی
عزمؔ اداسی کا یہ صحرا یوں قدموں سے لپٹا ہےجلنے والوں کو مل جائے جیسے ٹھہر جانے کا غم
میری امیدوں سے لپٹے رہے اندیشوں کے سانپعمر ہر دور میں کٹتی رہی چندن بن کے
تیرے جانے کا منظر ہی غم خوار تھازندگی بھر جو آنکھوں سے لپٹا رہا
ہمیں تو دور سے آنکھیں دکھائی جاتی ہیںنقاب لپٹی ہے اس پر کوئی عتاب نہیں
در پہ رہنے کو کہا اور کہہ کے کیسا پھر گیاجتنے عرصے میں مرا لپٹا ہوا بستر کھلا
یہ نازک لب ہیں یا آپس میں دو لپٹی ہوئی کلیاںذرا ان کو الگ کر دو ترنم پھوٹ جائیں گے
خون دل رگ رگ میں جم کر رہ گیا اس وہم سےبڑھ کے سینے سے نہ لپٹا لے مرا قاتل مجھے
وہ آج لپٹے ہیں کس نازکی سے لاشے سےکہ جیسے روٹھے ہوؤں کو منا رہا ہے کوئی
لرزتے ہاتھوں سے دیوار لپٹی جاتی تھینہ پوچھ کس طرح تصویر وہ اتاری تھی
تار نفس سے ہے تن خاکی بسا ہواہے عنکبوت لپٹی ہوئی تار و پود میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books