aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maalish-e-kaf-e-afsos"
چاہا جو مالش کف افسوس کیجیےہاتھوں کو یہ ملا کہ ہتھیلی رگڑ گئی
سوچ لیجے کف افسوس بھی مل سکتے ہیںآپ چلنے کو مرے ساتھ میں چل سکتے ہیں
بھری ہے آگ جیبوں میں کف افسوس ملتے ہیںہماری ہی کمائی سے ہمارے ہاتھ جلتے ہیں
راہ میں صورت نقش کف پا رہتا ہوںہر گھڑی بننے بگڑنے کو پڑا رہتا ہوں
تیرا نقش کف پا تھا کیا تھاراہ میں پھول کھلا تھا کیا تھا
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
یہ دیکھ مرے نقش کف پا مرے آگےآگے بھی کہاں جاتا ہے رستہ مرے آگے
لفظوں میں ان کا نقش کف پا دکھائی دےنعت نبی کہوں تو مدینہ دکھائی دے
ہر اشک تری یاد کا نقش کف پا ہےہر آہ ترے پاۓ تصور کی صدا ہے
جو تیرے نقش کف پا پہ چل گئے ہوتےتو مہر و ماہ سے آگے نکل گئے ہوتے
بجا کہ نقش کف پا پہ سر بھی رکھنا ہےمگر بلند مقام نظر بھی رکھنا ہے
عالم کو اس نے نقش کف پا بنا دیایعنی بنا دیا کبھی گاہے مٹا دیا
مرا ہی نقش کف پا دکھائی دیتا ہےترے نگر کا یہ رستہ دکھائی دیتا ہے
جس زمیں پر ترا نقش کف پا ہوتا ہےایک اک ذرہ وہاں قبلہ نما ہوتا ہے
اس دوشیزہ مٹی پر نقش کف پا کوئی بھی نہیںجھڑتے پھول برستی بارش تیز ہوا کوئی بھی نہیں
ریگ رواں پہ نقش کف پا نہ دیکھناآئینۂ ضمیر میں چہرا نہ دیکھنا
جس در پہ ترا نقش کف پا نہ رہے گارندوں کے لئے قابل سجدا نہ رہے گا
جو دوسروں کے اشاروں پہ چلتے رہتے ہیںوہ عمر بھر کف افسوس ملتے رہتے ہیں
چال بازی تری خود تجھ کو ہی لے ڈوبے گیایک دن تو کف افسوس ہے ملنے والا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books