aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mai-kado.n"
مے کدوں میں تو عام پیتے ہیںہم نگاہوں سے جام پیتے ہیں
بند ہے مے کدوں کے دروازےہم تو بس یوں ہی چل نکلتے ہیں
مے کدوں کے بھی ہوش اڑنے لگےکیا تری آنکھ کی جوانی ہے
شام ہوتے ہی درد کے مارےمے کدوں کی طرف نکلتے ہیں
گھنی مست پلکوں کے سائے میں نظریںبہکتے ہوئے مے کدوں میں شرابی
معبدوں میں بھی مجھ کو اے عابدؔمے کدوں سے سلام آتے ہیں
تمہاری نظر کے حسیں مے کدوں میںعروس خرابات اٹھلا رہی ہے
پیاس کو چھیڑ ساقی ہماری نہ تومے کدوں کو ہمیں نے بسایا یہاں
ہماری تشنہ لبی کا امام ساقی ہےہمارے جیسے سبھی مے کدوں میں پلتے ہیں
ہر روز مے کدوں میں رہی حاضری میریزاہد تری نماز تو اکثر قضا ہوئی
مے کدوں میں بھی ذکر ہو جس کااس کا پھر اور مرتبہ کیا ہے
مجھ سے لکھوائے کوئی ہجو شرابمے کدوں میں قرض کی پیتا ہوں میں
آنکھوں کے مے کدوں سے تمنا کے شہر تکہر گام اک سراب ملا تشنگی ملی
مرے لیے تو یہی انتظام کافی ہےکہ مے کدوں میں مرے نام کا پیالہ ہے
تیرے در سے غم لے کر جب گناہ گار اٹھےمے کدوں کا کیا کہنا مسجدیں سنوار آئے
نہیں رہے وہ حسیں مے کدوں کے جلوے ابچلو کہ ڈھونڈھیں غموں کے نئے علاجوں کو
نسیمؔ پی گئے اب مے کدوں میں ہے کیا خاکدوا کے واسطے لندن میں بھی شراب نہیں
خاک پھانکی مسجدوں میں جا رہے جب ہم کبھیمے کدوں میں آ رہے تو بادہ پیمائی ہوئی
مے کدوں میں تو بہت پی ہے مگر اب عامرؔہے یہی چاہ کہ مجھ کو وہ پلانے آئے
ارے دیوانے ذرا چل کے انہیں دیکھ تو لےمے کدوں میں ہے مزا شیخ پری خانوں کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books