aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "malii"
یہ پھول چمن میں کیسا کھلا مالی کی نظر میں پیار نہیںہنستے ہوئے کیا کیا دیکھ لیا اب بہتے ہیں آنسو بہنے دو
چمن جو محبت کا سوکھا پڑا ہےیہ وہ باغ ہے جس کا مالی نہیں ہے
مالی نے آج کتنی دعائیں وصول کیںکچھ پھول اک فقیر کی جھولی میں ڈال کر
آپ مالی ہیں نہ سورج ہیں نہ موسم پھر بھیبیج کو دیکھتے رہیے گا ثمر ہونے تک
میں نے پوچھا تھا سبب پیڑ کے گر جانے کااٹھ کے مالی نے کہا اس کی قلم باقی ہے
خوگر رنج و بلا حشر کے دن کیا خوش ہوںکہ وہ مال آج ہوا ہے شب تنہائی کا
رہا آباد عالم اہل ہمت کے نہ ہونے سےبھرے ہیں جس قدر جام و سبو مے خانہ خالی ہے
باغ کے مالی میرے غنچے غیروں نے پامال کئےپھر بھی تیری پھلواری کو مہکائے گا ٹھنڈا ہاتھ
زخم پتہ پتہ ہے درد ڈالی ڈالی ہےاے مرے چمن آخر کون تیرا مالی ہے
تو کیا یہ پھول خود ہی کھل گیا تھاجو کہتا ہے کوئی مالی نہیں ہے
یوں گلشن ہستی کی مالی نے بنا ڈالیپھولوں سے جدا کلیاں کلیوں سے جدا ڈالی
جن کو تھا پھول توڑنا وہ توڑ لیے گئےمالی لگا ہی رہ گیا بس دیکھ بھال میں
ہم تو صیاد ہیں ہمارے لئےتو ہی گلشن ہے تو ہی مالی ہے
صیاد سے گل کرتے رہے جان کا سودامالی نے لہو کا کوئی دریا نہیں دیکھا
سایہ تھا ہی نہیں مالی کا چمن کے سر پررنگ پھولوں کا یتیمی میں نکھرتا کیسے
اب تک تو کبھی بے مے و معشوق نہ گزریآئندہ رضامند ہوں مالک کی رضا پر
جس نے مسلا پھولوں کوباغوں کا اب مالی ہے
کئے اس نے بزم میں شعبدے ملی مہندی ہاتھ پہ شمع کےجو پتنگے رات کو جل گئے وہ تمام مرغ حنا ہوئے
کرتا ہے وہ سفاک خط شوق کے پرزےمہندی ملی جاتی ہے کبوتر کے لہو سے
اس چمن کا عجیب مالی ہےجس نے ہر شاخ کاٹ ڈالی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books