aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maraz"
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہیےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہیے
اللہ بچائے مرض عشق سے دل کوسنتے ہیں کہ یہ عارضہ اچھا نہیں ہوتا
گر مرض ہو دوا کرے کوئیمرنے والے کا کیا کرے کوئی
یہ طرز احسان کرنے کا تمہیں کو زیب دیتا ہےمرض میں مبتلا کر کے مریضوں کو دوا دینا
ادراک کی کمی ہے سمجھنا اسے مرضاس کی دعا، نہ اس کی دوا ہے، یہ عشق ہے
بدل رہے ہیں کئی آدمی درندوں میںمرض پرانا ہے اس کا نیا علاج بھی ہو
مرض عشق جسے ہو اسے کیا یاد رہےنہ دوا یاد رہے اور نہ دعا یاد رہے
دل کے مرض کا اب نہیں دنیا میں کچھ علاجیہ عشق لا دوا ہے مجھے مار دیجیے
یہ رنگ بیکسی رنگ جنوں بن جائے گا غافلسمجھ لے یاس و حرماں کے مرض کی انتہا کیا ہے
میں نے تو کیا پردۂ اسرار کو بھی چاکدیرینہ ہے تیرا مرض کور نگاہی
رزق ملبوس مکاں سانس مرض قرض دوامنقسم ہو گیا انساں انہی افکار کے بیچ
کہیں حقیقت جاں کاہیٔ مرض لکھیےکہیں مصیبت ناسازیٔ دوا کہیے
اگر ہم واقعی کم حوصلہ ہوتے محبت میںمرض بڑھنے سے پہلے ہی دوا تبدیل کر لیتے
مفلسی میں مزاج شاہانہکس مرض کی دوا کرے کوئی
اچھا ہوا کہ ہم کو مرض لا دوا ملااچھا نہیں ہوا کہ ہم اچھے نہیں ہوئے
اپنے مرض غم کا حکیم اور کوئی ہےہم اور طبیبوں کی دوا کچھ نہیں کرتے
تپ دروں غم فرقت ورم پیادہ رویمرض تو اتنے ہیں اور کچھ دوا نہیں رکھتے
مرض کے واسطے اتنی دوا زیادہ ہےمرے سوال سے تیری عطا زیادہ ہے
طبیب عشق نے دیکھا مجھے تو فرمایاترا مرض ہے فقط آرزو کی بے نیشی
دل پر ہو اختیار تو ہرگز نہ کریے عشقپرہیز کریے اس مرض جاں گداز سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books