aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maskhare"
میں نے دیکھا ہے جو مردوں کی طرح رہتے تھےمسخرے بن گئے دربار میں رہنے کے لیے
یہ تنگ ذوق ادیبوں سے خوش نہیں ہوں گےمشاعرے کے لئے مسخرے تلاش کرو
تجھے خبر ہی نہیں ہے اے مسخرے کچھ لوگترے مذاق اڑانے پہ طنز کرتے ہیں
یہ انکسار کے پتلے یہ سیم و زر کی ثنایہ مسخرے ہیں کہ چولے میں گورکن اپنے
جانتا ہوں ماسک کے پیچھے کا دکھرو رہا ہوں مسخرے کے سامنے
یہ بھی زندہ دلی کا مصرف تھاساتھ شاہوں کے مسخرے رہنا
لوگ اٹھ جائیں گے ان کے تذکرے رہ جائیں گےاب یہاں انسانیت کے مقبرے رہ جائیں گے
کردار مسخرے کا بڑے شوق سے کیاسب کو ہنسا رہا ہوں اداسی چھپا کے میں
سر پھرے تھے کہ مسخرے یاروجو ہمیں یوں لئے پھرے کیا تھے
مسخرے پن سے باز آ جاؤزندگی ہے حباب کی چادر
کردار مسخرے کا المیے میں مل گیاخود پر بھی ہنس کے دیکھ لیا خوش ہوا نہ جی
مسخرے پن کی بھی حد ہوتی ہے کوئی یعنیلوگ دریاؤں سے سیلاب طلب کرتے ہیں
پگڑیوں والے پگڑیاں پکڑیںمسخرے ہنس کے ٹوپیاں پکڑیں
ان لبوں پر نہیں ہیں داد کے نوٹایک گالی ہے مسخرے کے لیے
کہاں مے خانہ کا دروازہ غالبؔ اور کہاں واعظپر اتنا جانتے ہیں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے
دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گیاگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے
شیخ جو ہے مسجد میں ننگا رات کو تھا مے خانے میںجبہ خرقہ کرتا ٹوپی مستی میں انعام کیا
ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملاان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
یاراں وہ جو ہے میرا مسیحائے جان و دلبے حد عزیز ہے مجھے اچھا کیے بغیر
اک صرف ہمیں مے کو آنکھوں سے پلاتے ہیںکہنے کو تو دنیا میں مے خانے ہزاروں ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books