aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "masruufiyat"
مصروفیت زیادہ نہیں ہے مری یہاںمٹی سے اک چراغ بنانا ہے اور بس
مرے خدا یہی مصروفیت بہت ہے مجھےترے چراغ جلاتا بجھاتا رہتا ہوں
مصروفیت اسی کی ہے فرصت اسی کی ہےاس سرزمین دل پہ حکومت اسی کی ہے
چلو محبت کی بے خودی کے حسین خلوت کدے میں بیٹھیںعجیب مصروفیت رہے گی نہ غیر ہوگا نہ یار ہوگا
تم مرا گوشوارۂ شب و روزتم ہی مصروفیت ہو فرصت ہو
مجھ کو مصروفیت ہے دفتر کیوہ سمجھتا ہے بے وفا ہوں میں
اے مری مصروفیت مجھ کو ضرورت ہے تریاک پرانے غم کا سر پھر سے کچلنا ہے مجھے
کھو گئے مصروفیت کی بھیڑ میںختم اس میں زندگانی ہو گئی
کوئی مصروفیت ہوگی وگرنہ مصلحت ہوگینہ اس پیماں فراموشی سے اس کو بے وفا کہنا
جہاں مصروفیت کی تیغ میں نے ہاتھ سے رکھینہتا دیکھ کر یادوں کے سب لشکر نکل آئے
لکھو کبھی کہ مجھ کو تم یاد کر رہے ہومصروفیت کے لمحے بھی مجھ پہ وارتے ہو
مصروفیت کا مجھ پہ یوں حملہ ہوا کہ ابخود اپنے آپ کو بھی میسر نہیں ہوں میں
مصروفیت دونوں کی ایسی مل نہیں پاتے مگروہ ہر طرح سے پاس ہے اک جسم ہی تو ہے جدا
ہر ایک لمحہ ہوں میں خودکشی پہ آمادہکسی طرح مجھے مصروفیت سنبھالتی ہے
مصروفیت میں آج بھی گزرا تمام دنرہنا پڑا ہجوم میں تنہا تمام دن
وہی شہر در شہر مصروفیتوہی فکر کار جہاں ہر طرف
میں دیر سے ایک در پہ خالی کھڑا ہوا ہوںکسی کی مصروفیت میں وقفہ نکالنا ہے
دوستوں کی بھیڑ کو مصروفیت میں کھو دیاآج فرصت بام پر ہے رات ہے تنہائی ہے
گاہ مصروفیت سلگ اٹھےگاہ تنہائی و فراغ جلے
محبت میں کمی آنے لگی ہےاسے مصروفیت کھانے لگی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books