aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "misra"
ایک مصرعہ بھی جو زندہ رہے کافی ہے صباؔمیرے ہر شعر کی شہرت ہو ضروری تو نہیں
اک لفظ میں بھٹکا ہوا شاعر ہے کہ میں ہوںاک غیب سے آیا ہوا مصرع ہے کہ تم ہو
بس فائلوں کا بوجھ اٹھایا کریں جنابمصرعہ یہ جونؔ کا ہے اسے مت اٹھائیے
سبھی یاروں کے مقطع ہو چکے ہیںہمارا پہلا مصرعہ چل رہا ہے
یہ مصرع نہیں ہے وظیفہ مرا ہےخدا ہے محبت محبت خدا ہے
وہ مصرعۂ آوارہ دیوانوں پہ بھاری ہےجس میں ترے گیسو کی بے ربط کہانی ہے
شعر ناظم نے جب پڑھا میراپہلا مصرعہ ہی دوسرا نکلا
سوچتا ہوں اولی مصرع جب کبھی نایابؔ میںخود کو لکھواتا ہے بڑھ کر مصرع ثانی مجھے
شاید کہ کسی مصرعۂ خوش رنگ کی صورتہم بھی نظر آ جائیں گے منظر میں کسی کے
یہ مصرع لکھ دیا کس شوخ نے محراب مسجد پریہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا
یہ مصرع کاش نقش ہر در و دیوار ہو جائےجسے جینا ہو مرنے کے لیے تیار ہو جائے
یہ مصرع لکھ دیا ظالم نے میری لوح تربت پرجو ہو فرقت کی بیتابی تو یوں خواب گراں کیوں ہو
ولولہ مصرعۂ اول میں نہ تھاحرکت مصرعۂ ثانی میں نہ تھی
پہلے مصرعے میں تجھے سوچ لیا ہو جس نےجانا پڑتا ہے اسے مصرع ثانی کی طرف
پہونچتا اسے مصرع تازہ و ترقد یار سا سرو موزوں نہ نکلا
فاعلاتن فعلاتن فعلناس سے مصرع روا نہیں ہوتا
درویش ہر کجا کہ شب آمد سرائے اوستتو نے سنا نہیں ہے یہ مصرع مگر کہیں
یہ ایک دکھ ہی دبا رہ گیا ہے آنکھوں میںوہ ایک مصرع جسے شعر کر نہیں پائے
نسخۂ حسن میں ترے قد کوںمصرع انتخاب دیکھا ہوں
کیا کوئی سمجھے ترے حسن کی تہہ داری کومجھ پہ کھلتی ہے فقط مصرع ثانی کی طرح
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books