aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "murshid-e-mugaa.n"
مرے دل میں ہے کہ پوچھوں کبھی مرشد مغاں سےکہ ملا جمال ساقی کو یہ طنطنہ کہاں سے
شہزادی دخت رز کے ہزاروں ہیں خواست گارچپ مرشد مغاں ہے کسے دوں کسے نہ دوں
غم سے آزاد کر دیا ہم کوکیوں نہ پیر مغاں کے ہوں قائل
بہت پیر مغاں ذی حوصلہ ہےشراب ناب کے ساغر لٹے ہیں
یاں بادۂ احمر کے چھلکتے ہیں جو ساغراے پیر مغاں دیکھ کہ ہے ساری دکاں سرخ
گہ پیر شیخ گاہ مرید مغاں رہےاب تک تو آبرو سے نبھی ہے جہاں رہے
ساغر کی آرزو ہے نہ پیمانہ چاہئےبس اک نگاہ مرشد مے خانہ چاہئے
ٹھہر اے گردش ایام ہم بھی ساتھ چلتے ہیںاٹھا لینے دے فیض صحبت پیر مغاں پہلے
خدمت پیر مغاں کر زاہدتو اب انسان ہوا جاتا ہے
نذیرؔ ہوں وہ شرابی بہ فیض پیر مغاںنگاہ ڈال دوں جس پر وہ لڑکھڑا کے چلے
واعظو جو چاہو فرماؤ ہمیںبیعت پیر مغاں ہم کر چکے
ہمت پیر مغاں دیکھ لے زاہد چل کرکوئی مے خانہ سے پھرتا نہیں سائل خالی
میں خرق عادت پیر مغاں کا قائل ہوںکہ بعد خرق کیا التیام شیشے میں
پڑتی ہے نظر مجھ پر اب شیخ حرم کی بھیتجھ سے وہ ارادت ہے اے مرشد مے خانہ
پھرے آتے ہیں مستاں در گہ پیر مغاں سیتیکیا تھا خانہ ویراں شیخ میخانے پہ کیا گزرا
غلط ہے ہم نفسو ان کا زندگی میں شمارجو دن بخدمت پیر مغاں نہیں گزرے
شیخ صاحب ہم رہ پیر مغاںمے کدے میں کیا ہوا گم ہو گئے
در پیر مغاں اللہ اکبربرستی ہے جہاں رحمت خدا کی
عقل سے کام نہ رکھے کبھی عاشق تیرابندۂ پیر مغاں قائل زہاد نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books