aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "musavvir"
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
ذہن سے کاغذ پر تصویر اترتے ہیایک مصور کتنا اکیلا لگتا ہے
تھی اک عجب فضا سی امکان خال و خد کیتھا اک عجب مصور اور وہ مرا گماں تھا
اس مصور کا ہر شاہکارساٹھ پینسٹھ برس اور بس
رکھا نہیں مصور فطرت نے مو قلمشہ پارہ بن رہا ہے ابھی بن نہیں گیا
نقش کو اس کے مصور پر بھی کیا کیا ناز ہیںکھینچتا ہے جس قدر اتنا ہی کھنچتا جائے ہے
کن شکستوں کے شب و روز سے گزرا ہوگاوہ مصور جو ہر اک نقش ادھورا رکھے
چند لمحوں کو ہی بنتی ہیں مصور آنکھیںزندگی روز تو تصویر بنانے سے رہی
ہیں سحر مصور میں قیامت نہیں کرتےرنگوں سے نکلنے کی جسارت نہیں کرتے
صحبتیں اگلی مصور ہمیں یاد آئیں گیکوئی دلچسپ مرقع نہ دکھانا ہرگز
جسم کی چاہ لکیروں سے ادا کرتا ہےخاک سمجھے گا مصور تری انگڑائی کو
یہ مصور عجیب ہوتے ہیں آپ اپنے حبیب ہوتے ہیںدوسروں کی شباہتیں لے کر اپنی تصویر ہی بناتے ہیں
کوئی ہر گام مصورؔ یہ صدا دیتا ہےمیں تری آخری منزل ہوں ٹھہر جا مجھ میں
عجب ضدی مصور ہے ذرا پہچان کی خاطرمری تصویر کا ہر روز وہ چہرہ بدلتا ہے
کہیں تصویر رسوا کر نہ دے میرے تصور کومصور سوچ میں ہے رنگ بھرنے سے ذرا پہلے
مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوںانہیں یہ ناز کہ تصویر تو ہماری ہے
حسن نے خود کہا مصور سےپاؤں پر میرے کوئی ہاتھ بنا
دو گھڑی اک رنگ پر قائم نہیں حسن شبابکیا مصور کھینچے تصویر جوانی آپ کی
بیٹھ جا سامنے اک ناز کے ساتھتو مصور کا عمل چاہتی ہے
مصور نے تو ساری دل کشی تصویر میں بھر دیرہے گا فن سلامت جب تلک فن کار زندہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books