aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naqaab"
ہر رگ خوں میں پھر چراغاں ہوسامنے پھر وہ بے نقاب آئے
سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہنکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ
رخ روشن سے نقاب اپنے الٹ دیکھو تممہر و مہ نظروں سے یاروں کی اتر جائیں گے
جو نقاب رخ اٹھا دی تو یہ قید بھی لگا دیاٹھے ہر نگاہ لیکن کوئی بام تک نہ پہنچے
میں خود بھی کرنا چاہتا ہوں اپنا سامناتجھ کو بھی اب نقاب اٹھا دینی چاہیے
شرم رسوائی سے جا چھپنا نقاب خاک میںختم ہے الفت کی تجھ پر پردہ داری ہائے ہائے
دلوں میں آگ لبوں پر گلاب رکھتے ہیںسب اپنے چہروں پہ دوہری نقاب رکھتے ہیں
ابھی رات کچھ ہے باقی نہ اٹھا نقاب ساقیترا رند گرتے گرتے کہیں پھر سنبھل نہ جائے
وا کر دیے ہیں شوق نے بند نقاب حسنغیر از نگاہ اب کوئی حائل نہیں رہا
جی میں آتا ہے الٹ دیں ان کے چہرے سے نقابحوصلہ کرتے ہیں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں
ہے حسن کا فسوں بھی علاج فسردگیرخ سے نقاب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
ہے تیوری چڑھی ہوئی اندر نقاب کےہے اک شکن پڑی ہوئی طرف نقاب میں
نظارہ نے بھی کام کیا واں نقاب کامستی سے ہر نگہ ترے رخ پر بکھر گئی
ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریک بزم خلوص ہوںنہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا
مجھے بتوں سے اجازت اگر کبھی مل جائےتو شہر بھر کے خداؤں کو بے نقاب کروں
جسے میری آرزو ہو جو خراب کو بہ کو ہومجھے دیکھنے سے پہلے تجھے بے نقاب دیکھے
چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہےذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے
ہزار پردوں میں خود کو چھپا کے بیٹھ مگرتجھے کبھی نہ کبھی بے نقاب کر دوں گا
مجھ کو یہ آرزو وہ اٹھائیں نقاب خودان کو یہ انتظار تقاضا کرے کوئی
نقاب ان کا الٹنا تو چاہتا ہوں مگربگڑ گئے تو نظاروں کا حال کیا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books