aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nezo.n"
کوئی موجۂ شیریں چوم کر جگائے گیسورجوں کے نیزوں سے سیپیاں نہیں کھلتیں
آدمی خود اپنے اندر کربلا بن جائے گاسارے جذبے خیر کے نیزوں پہ سر ہو جائیں گے
جانے کس سمت انہیں تلخیٔ دوراں لے جائےاپنی پہچان کو نیزوں پہ اچھالے ہوئے لوگ
پہلے پہلے میں بھی تھا امن و اماں کا معترفاور پھر ایسا ہوا نیزوں پہ سر اچھے لگے
دل اگر دل ہے تو دریا سے بڑا ہونا ہےسر اگر سر ہے تو نیزوں سے شکایت کیسی
کہ جیسے میں سر دریا گھرا ہوں نیزوں میںکہ جیسے خیمۂ صحرا سے تو پکارتا ہے
اس مہذب شہر میں آداب ہیں کچھ جشن کےرقص کرتی ہے یہاں نیزوں کے اوپر تشنگی
کچھ ہار گئے جبر کے با وصف بھی ظالمکچھ جیت گئے نیزوں پہ سر ہوتے ہوئے بھی
چادر دوں اپنے عہد کی زینب کو اور بڑھوںنیزوں پہ جو سجے ہیں سبھی سر سمیٹ لوں
دن کو جس نے ہمیں نیزوں پہ چڑھائے رکھاشب کو ہم نے وہی پلکوں پہ سلایا سورج
شاید گزر رہا ہوں کسی کربلا سے میںخیمے جلے ہوئے ملے نیزوں پہ سر ملے
پسلیوں کے نحیف نیزوں پربھوک کے زرد آفتاب اترے
حق بیانی ہے اگر جرم تو پھر اے لوگوںقتل کر دو مرا نیزوں پہ اچھالو مجھ کو
ایسا منظر تھا کہ آنکھیں دیکھ کر پتھرا گئیںپھر نہ دیکھا کچھ مگر نیزوں پہ سر دیکھا کیے
مات دیتے ہیں یزیدوں کو لہو سے ہم ہیہم ہی نیزوں پہ ہر اک بار نظر آتے ہیں
کبھی قلم کبھی نیزوں پہ سر اچھلتے ہیںاب اس فصیل سے سورج کہاں نکلتے ہیں
کسی عنوان چلو تازہ کریں ظلم کی یادکیوں نہ اب پھول ہی نیزوں میں پروئے جائیں
سر اگر سر ہے تو نیزوں سے شکایت کیسیدل اگر دل ہے تو دریا سے بڑا ہونا ہے
خوش ہو اے دھوپ کے نیزوں سے جھلسنے والوچاند کے دوش پہ سورج کا جنازہ نکلا
گرچہ نیزوں پہ سر ہےموت تو وقت پر ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books