aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "numaa.ish-e-poshaak"
جہان فکر و عمل میں یہ میرا زعم وجودفقط نمائش پوشاک کے سوا کیا ہے
پوشاک نہ تو پہنیو اے سرو رواں سرخہو جائے نہ پرتو سے ترے کون و مکاں سرخ
نمائش تو بجا ہے جلوۂ حسن مجسم کییہ لازم ہے نظر شائستۂ دیدار ہو جائے
نمائش رخ رنگین یار رہنے دےمجھے نہ چھیڑ گل نو بہار رہنے دے
ہر بزم کیوں نمائش زخم ہنر بنےہر بھید اپنے دوستوں کے درمیاں نہ کھول
جو اذن عام نہ تھا والیان مے خانہیہ سب نمائش پیمانہ و سبو کیا تھی
دنیا کو ضد نمائش زخم جگر سے تھیفریاد میں نے کی نہ زمانہ خفا ہوا
ہمارا بختؔ ہے ضبط دوام کی تفسیریہاں نمائش سوز دروں نہیں ہوتی
وہ اب نمائش سیر و سفر سے باہر ہےیہ میرے ساتھ مگر رہ گزر سے باہر ہے
دنیا نہیں نمائش میکانیات ہےہر آدمی مشین کا پرزہ دکھائی دے
کتبہ وہاں لگائیو ماہرؔ کے نام کادلی میں جب نمائش اہل ہنر لگے
جلوۂ فطرت نمایاں ہے لباس رنگ میںحسن ہر تہذیب میں منت کش پوشاک تھا
نیند سولی پہ چلی آئی سو زخم عریاںاپنی اک خواہش پوشاک سے لگ کر سویا
صد چاک کیا پیرہن گل کو صبا نےجب وہ نہ تری خوبیٔ پوشاک کو پہنچا
تم آؤ گے نمائش سامان دیکھ کرکیوں کاروبار چھوڑ دوں نقصان دیکھ کر
ابھی تو ہوش میں آئے نہ تھے یہ دیوانےوہ پھر نمائش روئے جمال کر بیٹھے
پھر ہے نمائش قد و گیسو کا اہتمامشاید جنون و شوق کا پھر امتحاں ہے آج
پیوند جنوں زینت پوشاک خرد ہودامن ترے یوسف کا رہے تار کہاں تک
شمیم گل سے سلگتا ہے دامن احساسکہ تیری نکہت پوشاک شعلہ بار بھی ہے
رقص جنوں تو خیر بڑی بات ہے مگراب شہر میں نمائش ادراک بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books