aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nuur-e-husn"
نہ پوچھ اے نور شمع حسن پروانوں پہ کیا گزریہوا شعلہ فشاں جو تو تو دیوانوں پہ کیا گزری
تاباں جو نور حسن بہ سیمائے عشق ہےکس درجہ دل پذیر تماشائے عشق ہے
جہاں کسی کو بھی اپنا پتا نہیں ملتاوجود نورؔ وہیں بے نشان چھوڑ آئے
نورؔ اس کوچۂ ملامت میںاحترام بہار مت کرتے
تاریک تھی یہ رات مگر یاد کی کرنآئی تو نور حسن کا دروازہ پھر کھلا
اے حسن مجھ کو حسن کے صدقہ کی بھیک دےپھیلائے ہاتھ بیٹھے ہیں کس عاجزی سے ہم
ایک مشت خس پر یہ نور حسن کی بارشپھر کسی طرح تعمیر اپنا آشیاں کر لیں
دل کا چراغ کون ہے اک نفس کے سواآنکھوں میں نورؔ اشک ندامت ٹٹولئے
فضل حق سایۂ نبی مانگےنورؔ در کا گدا گدا ہے نا
کون یہ جلوہ طراز بزم امکاں ہو گیاکس کے نور حسن سے عالم چراغاں ہو گیا
قصۂ عشق نورؔ میرا بھیلیلیٰ مجنوں کے باب جیسا ہے
نہیں ملال کہ میں رائیگاں ہوئی ہوں نورؔبدن کی خاک سے دیوار و در بناتے ہوئے
گزر جب جب ہوا ہے نورؔ بازار محبت سےبچا کر اپنی آنکھیں ہم ہر اک خاتون سے نکلے
جن میں تھے مذکور حوالے تیری چاہت کےنورؔ کتاب زیست سے وہ اوراق نکال دیے
ناز کرتے ہیں اگر اپنے خد و خال پہ یہآپ کے حسن کی اصنام سے باتیں ہوں گی
خا لی شکست فتح مبیں کے یقین سےہاں نورؔ اب کے ہمت مرداں لئے ہوئے
کاٹتا ہوں شب فرقت اسی ارمان کے ساتھڈوب جاتے ہیں ستارے تو سحر ہوتی ہے
گلوں نے چرایا ترا حسن رنگیںمعطر فضا ہے ترے پیرہن سے
کیوں نورؔ جھکاتے کہیں اپنا سر اقدسدر تیرا جو سجدے کو بنا میرے لئے ہے
میں بند قفس میں ہوں مگر فکر نشیمنسینے میں جگر درد سے برمائے ہوئے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books