aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paimaane"
تیرا بھولا ہوا پیمان وفامر رہیں گے اگر اب یاد آیا
اس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمان وفااس سمت لہروں کی دھمک کچا گھڑا آوارگی
تیرا پیمان وفا راہ کی دیوار بناورنہ سوچا تھا کہ جب چاہوں گا مر جاؤں گا
رات گزرتے شاید تھوڑا وقت لگےدھوپ انڈیلو تھوڑی سی پیمانے میں
عمر بھر کا تو نے پیمان وفا باندھا تو کیاعمر کو بھی تو نہیں ہے پائیداری ہائے ہائے
ہزار مجھ سے وہ پیمان وصل کرتا رہاپر اس کے طور طریقے مکرنے والے تھے
تیرے پیمانے میں گردش نہیں باقی ساقیاور تری بزم سے اب کوئی اٹھا چاہتا ہے
دور سے آئے تھے ساقی سن کے مے خانے کو ہمبس ترستے ہی چلے افسوس پیمانے کو ہم
محتسب کی خیر اونچا ہے اسی کے فیض سےرند کا ساقی کا مے کا خم کا پیمانے کا نام
تمہاری بے رخی نے لاج رکھ لی بادہ خانے کیتم آنکھوں سے پلا دیتے تو پیمانے کہاں جاتے
ہائے کیا دل ہے کہ لینے کے لیے جاتا ہےاس سے پیمان وفا جس پہ بھروسا بھی نہیں
تو مری رات کو مہتاب سے محروم نہ رکھترے پیمانے میں ہے ماہ تمام اے ساقی
چاند ستارے قید ہیں سارے وقت کے بندی خانے میںلیکن میں آزاد ہوں ساقی چھوٹے سے پیمانے میں
حسن ہے ذات مری عشق صفت ہے میریہوں تو میں شمع مگر بھیس ہے پروانے کا
بساط بزم الٹ کر کہاں گیا ساقیفضا خموش سبو چپ اداس پیمانے
لال ڈورے تری آنکھوں میں جو دیکھے تو کھلامئے گل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو
گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانےخدا کرے کوئی تیرے سوا نہ پہچانے
سنا کرو مری جاں ان سے ان سے افسانےسب اجنبی ہیں یہاں کون کس کو پہچانے
محفل میں اس شخص کے ہوتے کیف کہاں سے آتا ہےپیمانے سے آنکھوں میں یا آنکھوں سے پیمانے میں
جو کچھ بھی خوشی سے ہوتا ہے یہ دل کا بوجھ نہ بن جائےپیمان وفا بھی رہنے دو سب جھوٹی باتیں ہوتی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books