aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "parde"
کھینچ لینا وہ مرا پردے کا کونا دفعتاًاور دوپٹے سے ترا وہ منہ چھپانا یاد ہے
جب وہ جمال دلفروز صورت مہر نیمروزآپ ہی ہو نظارہ سوز پردے میں منہ چھپائے کیوں
اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئےپردے میں چلے جانا شرمائے ہوئے رہنا
تھیں بنات النعش گردوں دن کو پردے میں نہاںشب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں
وہ کچھ کسی کا کہہ کے ستانا سدا مجھےوہ کھینچ لینا پردے سے اپنا دکھا کے ہاتھ
کہتا ہے کون نالۂ بلبل کو بے اثرپردے میں گل کے لاکھ جگر چاک ہو گئے
سورج کو چونچ میں لیے مرغا کھڑا رہاکھڑکی کے پردے کھینچ دیے رات ہو گئی
کوہ کن کیا پہاڑ کاٹے گاپردے میں زور آزما ہے عشق
دیا اپنی خودی کو جو ہم نے اٹھا وہ جو پردہ سا بیچ میں تھا نہ رہارہے پردے میں اب نہ وہ پردہ نشیں کوئی دوسرا اس کے سوا نہ رہا
اپنی معصومیت کے پردے میںہو گئی وہ نظر سیانی بھی
برسوں سے آوازیں جمتی جاتی تھیںخاموشی نے کان کے پردے کھولے ہیں
کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہوکبھی خواہش کی طرح دل میں بلا لیں تم کو
چاک پردے سے یہ غمزے ہیں تو اے پردہ نشیںایک میں کیا کہ سبھی چاک گریباں ہوں گے
مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوںتب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں
زندگی دیکھ چکے تجھ کو بڑے پردے پرآج کے بعد کوئی فلم نہیں دیکھیں گے
شوق ہر رنگ رقیب سر و ساماں نکلاقیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا
رخ سے پردہ اٹھا دے ذرا ساقیا بس ابھی رنگ محفل بدل جائے گاہے جو بے ہوش وہ ہوش میں آئے گا گرنے والا ہے جو وہ سنبھل جائے گا
چمکتا ہے شہیدوں کا لہو پردے میں قدرت کےشفق کا حسن کیا ہے شوخئ رنگ حنا کیا ہے
رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلاشعلہ سمجھا تھا اسے میں پہ بھبھوکا نکلا
اب ان دریچوں پہ گہرے دبیز پردے ہیںوہ تانک جھانک کا معصوم سلسلہ بھی گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books