aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pasand"
خیال اپنا مزاج اپنا پسند اپنی کمال کیا ہےجو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
پسند آیا بہت ہمیں پیشہخود ہی اپنے گھروں کو ڈھانے کا
جنوں پسند ہے دل اور تجھ تک آنے میںبدن کو ناؤ لہو کو چناب کر دے گا
ہم تو سیرت پسند عاشق ہیںخوب رو کیا جو خوش مزاج نہیں
پسند آتا ہے دل سے یوسف کووہ جو یوسف کے بھائی کرتے ہیں
سب حسیں ہیں زاہدوں کو ناپسنداب کوئی حور آئے گی ان کے لیے
شوق مشکل پسند ان کا حصولسخت آساں ہے کیا کیا جائے
ہیں آج کیوں ذلیل کہ کل تک نہ تھی پسندگستاخی فرشتہ ہماری جناب میں
یہ معجزہ ہے وحشت عریاں پسند کامیں کوئے یار میں ہوں کفن ہے مزار میں
ہم تو تم کو پسند کر بیٹھےتم کسے انتخاب کرتے ہو
خطر پسند طبیعت کو سازگار نہیںوہ گلستاں کہ جہاں گھات میں نہ ہو صیاد
مجھے پسند نہیں ایسے کاروبار میں ہوںیہ جبر ہے کہ میں خود اپنے اختیار میں ہوں
تھی نوآموز فنا ہمت دشوار پسندسخت مشکل ہے کہ یہ کام بھی آساں نکلا
یہ غزل اپنی مجھے جی سے پسند آتی ہے آپہے ردیف شعر میں غالبؔ ز بس تکرار دوست
کیسے مانیں حرم کے سہل پسندرسم جو عاشقوں کے دیں کی ہے
کتنا ترا مزاج خوشامد پسند ہےکب تک کریں خدا کے لیے التجائیں ہم
پسند خاطر اہل وفا ہے مدت سےیہ دل کا داغ جو خود بھی بھلا لگے ہے مجھے
تیرے سوا کروں پسند کیا تری کائنات میںدونوں جہاں کی نعمتیں قیمت بندگی نہیں
جگہ جگہ پہ تھے ناصح تو کو بہ کو دلبرانہیں پسند انہیں ناپسند کیا کرتے
اب نگاہوں میں جچے گا نہ کوئی رنگ و جمالمیری آنکھوں کو پسند آ گئی رنگت تیری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books