aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaqnus"
مرا وجود بھی ققنس سے کم نہیں ہے میاںیقیں نہ آئے تو پوری طرح جلا مجھ کو
کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغازکبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے
کسے نذر دیں دل و جاں بہم کہ نہیں وہ کاکل خم بہ خمکسے ہر نفس کا حساب دیں کہ شمیم یار بھی اب نہیں
ان کی اپیل ہے کہ انہیں ہم مدد کریںچاقو کی پسلیوں سے گزارش تو دیکھیے
الجھ پڑنے میں کاکل ہو بگڑنے میں مقدر ہوپلٹنے میں زمانہ ہو بدلنے میں ہوا تم ہو
رسن و دار ادھر کاکل و رخسار ادھردل بتا تیرا کدھر جانے کو جی چاہے ہے
کاکل خم دار میں خم اور آتے جائیں گےزلف اس کی اور بھی شیطان ہوتی جائے گی
دل سے کل محو تکلم تھے تو معلوم ہواکوئی کاکل کوئی لب کوئی دہن یاد نہیں
میری حالت دیکھیے اور ان کی صورت دیکھیےپھر نگاہ غور سے قانون قدرت دیکھیے
فولاد سے فولاد تو کٹ سکتا ہے لیکنقانون سے قانون کو بدلا نہیں جاتا
کیا یہ موسم ترے قانون کے پابند نہیںموسم گل میں یہ دستور خزاں کس کا ہے
سطر مو اس کی زیر ناف کی ہائےجس کی چاقو زنوں کو تاب نہیں
تو اور آرائش خم کاکلمیں اور اندیشہ ہائے دور دراز
اس نئے قانون کا منظر یہی دکھتا ہے ابپاؤں کٹ جائیں گے لیکن بیڑیاں رہ جائیں گی
نہ بولوں سچ تو کیسا آئینہ میںجو بولوں سچ تو چکنا چور ہو جاؤں
سبزۂ خط سے ترا کاکل سرکش نہ دبایہ زمرد بھی حریف دم افعی نہ ہوا
سانپ کے کاٹے کی لہریں ہیں شب و روز آتیںکاکل یار کے سودے نے اذیت دی ہے
اب اے دل تباہ ترا کیا خیال ہےہم تو چلے تھے کاکل گیتی سنوارنے
بہت کنجوس ہیں آنکھیں مری آنسو بہانے میںاگرچہ دولت غم کی فراوانی نہیں جاتی
جہان رنگ و بو الجھا ہوا ہے ان کے ڈوروں میںلگی ہیں کاکل تقدیر سلجھانے تری آنکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books