aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaraa.in"
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
وہیں ہیں دل کے قرائن تمام کہتے ہیںوہ اک خلش کہ جسے تیرا نام کہتے ہیں
جوش دریا کے قرائن یہ بتاتے ہیں ظہیرؔموج کھا جائے گی ساحل کے شبستانوں کو
مرے نصیب میں کتنے عجیب رہبر تھےامامتیں بھی کرائیں کیا وضو بھی نہیں
قرائن سے ذرا بھی روشنی اس پر نہیں پڑتیکہ دل مشتاق کب سے تھا فضائے سوگواری کا
بے مہر سنگ و خشت تو بے سایہ ہر شجرلگتا ہے دوستو یہ قرائن سے اپنا شہر
گر انتظار کٹھن ہے تو جب تلک اے دلکسی کے وعدۂ فردا کی گفتگو ہی سہی
مانگے تانگے کی قبائیں دیر تک رہتی نہیںیار لوگوں کے لقب القاب مت دیکھا کرو
کیا بھولا کیسے بھولا کیوں پوچھتے ہو بس یوں سمجھوکارن دوش نہیں ہے کوئی بھولا بھالا بھول گیا
چال جیسے کڑی کمان کا تیردل میں ایسے کے جا کرے کوئی
رہے گا راوی و نیل و فرات میں کب تکترا سفینہ کہ ہے بحر بیکراں کے لیے
جس کے کارن فساد ہوتے ہیںاس کا کوئی اتا پتا ہی نہیں
یہ بھی بڑا کرم ہے سلامت ہے جسم ابھیاے خسروان شہر قبائیں مجھے نہ دو
کٹھن ہے راہ گزر تھوڑی دور ساتھ چلوبہت کڑا ہے سفر تھوڑی دور ساتھ چلو
منزلیں لاکھ کٹھن آئیں گزر جاؤں گاحوصلہ ہار کے بیٹھوں گا تو مر جاؤں گا
تو ہے محیط بیکراں میں ہوں ذرا سی آب جویا مجھے ہمکنار کر یا مجھے بے کنار کر
عالم بیکران رنگ ہے توتجھ میں ٹھہروں کہاں کہاں جاناں
اب آیا تیر چلانے کا فن تو کیا آیاہمارے ہاتھ میں خالی کمان باقی ہے
رستہ بھی کٹھن دھوپ میں شدت بھی بہت تھیسائے سے مگر اس کو محبت بھی بہت تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books